Maktaba Wahhabi

292 - 516
حدیث شریف میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جس شخص نے اپنی بیوی سے دُبر کی راہ جماع کیا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُس پر نظررحمت نہیں فرمائے گا۔‘‘ (سنن ابن ماجہ، حدیث: 1923) اسی طرح ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’جس شخص نے حائضہ سے جماع کیا یا بیوی کی دبر سے جماع کیا یا کاہن کے پاس آیا اور اس کی تصدیق کی، اس نے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر نازل شدہ تعلیمات کا انکار کیا۔‘‘ (جامع الترمذي، حدیث: 135) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ ’’بیوی سے دُبر میں جماع کرنا لواطتِ صغریٰ ہے۔‘‘ (مسند أحمد: 182/2) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبے میں ارشاد فرماتے سنا کہ ’’کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ ہر گز اکیلا نہ ہو مگر اس کے ساتھ محرم ہو اور کوئی عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے۔‘‘ پس ایک آدمی کھڑا ہوا تو اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! بے شک میری عورت حج کے لیے روانہ ہوئی اور میرا نام فلاں فلاں غزوے میں شامل ہونے کے لیے لکھا گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جاؤ اپنی بیوی کے ہمراہ حج کرو۔‘‘ (صحیح البخاري، حدیث: 5233، وصحیح مسلم، حدیث: 1341 اور یہ الفاظ مسلم کے ہیں) حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس عورت نے خوشبو لگائی، پھر لوگوں کے پاس سے گزری تاکہ وہ اس کی خوشبو پائیں تو وہ بدکارہ ہے۔‘‘ (سنن النسائي، حدیث: 5129) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص محرم عورت سے بدکاری کرے تو اسے قتل کر دو اور جو شخص کسی جانور سے بدفعلی کرے تو اُسے بھی قتل کر دو اور اس جانور کو بھی ہلاک کر دو۔‘‘ (سن ابن ماجہ، حدیث: 2564) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’دوزخیوں کی دو جماعتیں میں نے نہیں دیکھی ہیں (کیونکہ وہ ابھی موجود نہیں ہوئیں، بعد میں ان
Flag Counter