شریک ٹھہرایا ہے؟ (صرف اتنا) کہا کرو: ’’جو اللہ اکیلا چاہے۔‘‘ (السنن الکبریٰ للنسائي: 363/9، حدیث: 10759)
16 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ’’ابن آدم زمانے کو گالی دے کر (برا بھلا کہہ کر) مجھے ایذا دیتا ہے کیونکہ میں ہی زمانہ (کا خالق اور مالک) ہوں، دن رات کو میں ہی تبدیل کرتا ہوں۔‘‘(صحیح البخاري، حدیث: 4826)
17 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ کے نزدیک سب سے گھٹیا اور حقیر وہ شخص ہے جو اپنے آپ کو شہنشاہ (مَلِکَ الأَمْلَاکِ)کہلوائے، درحقیقت اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی شہنشاہ (بادشاہوں کا بادشاہ) نہیں۔‘‘ (صحیح البخاري، حدیث: 6205)
18 اللہ تعالیٰ سے، اس کی آیات سے اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہنسی کرنے والا کافر ہے۔ (دیکھیے سورۂ توبہ 66,65:9)
19 جیسی محبت اللہ سے ہونی چاہیے ویسی دوسروں سے کرنا شرک ہے۔ (دیکھیے سورۂ بقرہ 165:2)
20 حضرت عبداللہ بن شنحیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’میں بنو عامر کے ایک وفد میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، ہم نے کہا: (أَنْتَ سَیِّدُنَا) ’’آپ ہمارے سردار (آقا و مولا) ہیں۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سردار(آقا و مولا) تو صرف اللہ تبارک و تعالیٰ ہے۔‘‘ (سنن أبي داود، حدیث: 4806 بسند جید)
21 حضرت جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ایک آدمی نے کہا: اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ فلاں آدمی کی مغفرت نہیں کرے گا۔ اللہ نے فرمایا: یہ کون ہوتا ہے جو مجھ پر قسم اٹھاتا ہے کہ میں فلاں کی مغفرت نہیں کروں گا؟ میں نے اس
|