Maktaba Wahhabi

203 - 516
مندرجہ بالا احادیث قبوری شرک کی سخت نفی کرتی ہیں۔ 7 جادوگر کافر ہے۔ 8 ’’جس شخص نے کسی کاہن و نجومی کے پاس جاکر کچھ دریافت کیا اور پھر اس کی کہی ہوئی کسی بات کی تصدیق نہیں کی تو بھی چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہ ہو گی۔‘‘(صحیح مسلم، حدیث: 2230) ٭ ’’جو شخص کسی نجومی کے پاس جائے اوراس کی باتوں کی تصدیق کرے تو اس نے اس دین کے ساتھ کفر کیا جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اتارا گیا۔‘‘ (سنن أبي داود، حدیث: 3904) 9 ’’بدفالی شرک ہے، بدشگونی شرک ہے اور ہم میں سے کوئی ایسا نہیں جسے (بتقاضائے بشریت ایسا وہم نہ ہوتا ہو) مگر اللہ تعالیٰ توکل کی وجہ سے اس کو دفع کر دیتا ہے۔ ‘‘ (سنن أبي داود، حدیث: 3910، وجامع الترمذي، حدیث: 1614) ٭ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کوئی بیماری (ازخود) متعدی نہیں، بدشگونی و بدفالی کی بھی کچھ حقیقت نہیں، نہ اُلّو کا بولنا کوئی اثر رکھتا ہے اورنہ ماہ صفر (منحوس ہے۔)‘‘ (صحیح البخاري، حدیث: 5770، وصحیح مسلم، حدیث: 2223) ٭ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کوئی بیماری متعدی نہیں، نہ کوئی بد شگونی و بدفالی کی حقیقت ہے اور مجھے (نیک) فال پسند ہے۔ صحابہ نے پوچھا: فال کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’عمدہ اور بہترین بات۔‘‘ (صحیح البخاري، حدیث: 5776، و صحیح مسلم، حدیث: 2224) 10 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لوگوں میں دو باتیں کفر کی ہیں: (لوگوں کے) نسبوں پر طعن کرنا اور فوت شدہ پر نوحہ کرنا۔‘‘(صحیح مسلم، حدیث: 67) ٭ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص
Flag Counter