Maktaba Wahhabi

518 - 552
فصل: اہل سنت کا عملی طریقہ ٭ مؤلف رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ((ثم طر یقۃ اہل السنۃ و الجماعۃ اتباع آثار رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم باطناً و ظاہراً۔)) ’’اہل سنت کا عملی طریقہ باطنی اور ظاہری طور پر آثار رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرتا ہے۔‘‘ آثارِ رسو ل کی ظاہری و باطنی اتباع شرح:…مؤلف رحمہ اللہ نے اہل سنت کے عقدی طریقہ سے ذکر سے فارغ ہونے کے بعد ان کے عملی طریقہ کے ذکر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ۔ [اتباع آثار] … اتباع صرف علم کے ساتھ ہی ممکن ہے، لہٰذا اہل سنت طلب علم کے حریص ہیں ، تاکہ وہ آثار رسول علیہ الصلاۃ والسلام سے آگاہ ہوکر ان کی اتباع کر سکیں ۔ اہل سنت عقیدہ، عبادت، اخلاق اور دعوت الی اللہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آثار کی اتباع کرتے ہیں ۔ وہ موقعہ و محل کے مناسب اللہ کے بندوں کو اللہ کی شریعت کی طرف بلاتے اور اس کے لیے حکمت کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہیں ، لوگوں کے ساتھ معاملہ کرتے وقت آثار رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرتے ہوئے نرمی اور ملائمت کا مظاہرہ کرتے اور ہر انسان کو اس کے مقام و مرتبہ پر اتارتے ہیں ۔ اسی طرح وہ اپنے گھر والوں کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کریمانہ کی پیروی کرتے ہیں ، اور اس امر کے لیے کو شاں رہتے ہیں کہ اپنے گھر والوں کے ساتھ سب لوگوں سے اچھا سلوک کریں ۔ اس لیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ’’تم سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہے اور میں اپنے گھر والوں کے لیے تم سب سے بہتر ہوں ۔‘‘[1] ہمارے لیے آثار رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو حصر میں لانا تو ممکن نہیں ہے، لیکن ہم علی سبیل الاجمال کہہ سکتے ہیں کہ اہل سنت عقیدہ، عبادت، اخلاق اور دعوت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آثار کی اتباع کرتے ہیں ، عبادت میں تشدد سے بھی کام نہیں لیتے اور سستی کا مظاہرہ بھی نہیں کرتے، اور ہمیشہ افضل کی اتباع کرتے ہیں ۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی مصلحت کی خاطر عبادت سے ہٹ کر مخلوق کے ساتھ معاملہ کرنے میں مصروف رہتے ہیں ۔ جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وفود آتے تو وہ آپ کو نماز سے ہٹا کر دوسری باتوں میں مصروف کر دیتے ۔اور آپ بعد ازاں اس کی ادائیگی فرما لیتے۔
Flag Counter