Maktaba Wahhabi

445 - 552
﴿وَ اللّٰہُ یُرِیْدُ اَنْ یَّتُوْبَ عَلَیْکُمْ﴾ (النساء:۲۷)’’اور اللہ تعالیٰ تمہاری توبہ قبول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔‘‘ یہ دونوں ارادے اپنے اپنے موجب اور متعلق میں مختلف ہوتے ہیں ۔ متعلق میں ارادہ کونیہ کا تعلق واقع ہونے والی چیزوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ وہ انہیں پسند کرے یا نا پسند۔ جبکہ ارادہ شرعیہ کا تعلق اس کی پسندیدہ چیزوں کے ساتھ ہوتا ہے، وہ واقع ہوں یا نہ ہوں ۔ اور موجب کے حوالے سے ارادہ کونیہ میں مراد کا وقوع متعین ہوتا ہے جبکہ ارادہ شرعیہ میں وقوع مراد متعین نہیں ہوتا۔ اس بنا پر مؤلف کے قول: ’’ولا یکون فی ملکہ مالا یرید‘‘ سے مراد ارادہ کونیہ ہے۔ سوال: کیا معاصی اللہ تعالیٰ کی مراد ہیں ؟ جواب: معاصی ارادہ شرعیہ کے ساتھ اللہ کی مراد نہیں ہیں ؛ اس لیے کہ وہ انہیں پسند نہیں کرتا، البتہ ارادہ کونیہ کے ساتھ ایسا ضرور ہے؛ اس لیے کہ وہ اس کی مشیت سے واقع ہوتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ قادر مطلق ہے ٭ مؤلف رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ((وَاَنَّہُ سُبْحَانَہُ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ مِنَ الْمَوْجُوْدَاتِ وَالْمَعْدُوْمَاتِ۔)) ’’اور یہ کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ موجودات اور معدومات میں سے ہر شے پر قادر ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ موجودات میں سے ہر شے پر قادر ہے؛ اسے معدوم کر دے یا اسے تبدیل کر دے، اسی طرح وہ معدومات میں سے ہر چیز پر قادر ہے، اگر چاہے تو اسے عدم سے وجودمیں لا سکتا ہے۔ قدرت ایز دی کا موجو د کے ساتھ تعلق اس کے ایجاد، اعدام اور تبدیل کر دینے کے حوالے سے ہے۔ اور معدوم کے ساتھ اس کے اعدام یا ایجاد کے حوالے سے۔ مثلاً: اللہ تعالیٰ ہر موجود کو معدوم کرنے پر قادر ہے اور اسے تبدیل کرنے پر قادر ہے، وہ اسے ایک حالت سے دوسری حالت میں منتقل کر سکتا ہے۔ اسی طرح وہ کسی بھی معدوم چیز کو ایجاد کرنے پر قادر ہے۔اس کا ارشاد ہے: ﴿اِنَّ اللّٰہَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ﴾ (البقرہ:۲۰) ’’یقینا اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ بعض علماء نے اس سے ذات باری تعالیٰ کو مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ذات پر قادر نہیں ہے، ان کے خیال میں اس پر عقل دلالت کرتی ہے۔ مگر ہم ان سے یہ دریافت کرنا چاہیں گے کہ آپ کی اس سے کیا مراد کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات پر قادر نہیں ہے؟ اگر تو اس سے یہ مراد ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات کو معدوم کرنے یا اس میں نقص پیدا کرنے پر قادر نہیں ہے تو اس حوالے سے ہمیں آپ کے ساتھ اتفاق ہے۔ مگر ہمیں آپ کے ساتھ اس حوالے سے موافقت نہیں ہے کہ یہ ایسی چیز ہے جس کے
Flag Counter