Maktaba Wahhabi

526 - 552
مثلاً تصنیف کتب، تعمیر مدارس، اور ان جیسے دیگر کام، اس سے معلوم ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال و فرمامین متناقض نہیں بلکہ متفق ہوا کرتے ہیں ، اس لیے کہ آپ علیہ الصلاۃ والسلام ذاتی خواہشات سے نہیں بولا کرتے۔ اہل سنت والجماعت کا اس بات پر ایمان ہے کہ سب سے سچا کلام اللہ تعالیٰ کا کلام ہے ٭ مؤلف رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ((ویعملون ان أصدق الکلام کلام اللّٰہ۔)) ’’اور وہ جانتے ہیں کہ سب سے سچا کلام، اللہ کا کلام ہے۔‘‘ شرح:… اہل سنت کا عقیدہ ہے کہ کلام اللہ میں کذب کی آمیزش نہیں ہے بلکہ یہ سب سے سچا کلام ہے۔ جب اللہ تعالیٰ کسی چیز کے موجود ہونے کی خبر دے تو وہ یقینا موجود ہے۔ جب وہ کسی چیز کے آئندہ چل کر معرض وجود میں آنے کی خبر دے تو ایسا ہو کر رہے گا۔ اور جب وہ کسی چیز کے بارے اس امر سے آگاہ کرے کہ اس کی صفت اس اس طرح سے ہے تو وہ ایسی ہی ہوگی۔ اللہ تعالیٰ نے جس چیز کے بارے میں جو کجھ بتایا اس کا اس سے تبدیل ہو جانا ممکن نہیں ہے۔ اور اگر کوئی ایسا خیال کرتا ہے تو اس کا یہ خیال غلط ہے، ایسا شخص یا تو حقیقت تک رسائی سے قاصر ہے یا پھر وہ اس سے سمجھنے کے حوالے سے کوتاہی کا مرتکب ہوا ہے۔ مثلاً اگر کوئی شخص یہ کہے کہ اللہ تعالیٰ نے یہ خبر دی ہے کہ زمین کو بجھایا گیا ہے: ﴿وَاِِلَی الْاَرْضِ کَیْفَ سُطِحَتْo﴾ (الغاشیۃ:۲۰) ’’اور زمین کی طرف کہ اسے کس طرح بجھایا گیا۔‘‘ جبکہ ہمارے مشاہدہ یہ ہے کہ زمین گول ہے۔ اللہ تعالیٰ کی خبر خلاف واقع کس طرح ہو سکتی ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ قرآنی آیت خلاف واقع نہیں ہے۔ غلطی اس کے فہم میں ہے۔ زمین کی سطح گولانی ہے۔ اور یہ اس طرح کہ کہ زمین تو گول ہے مگر چونکہ اس کا حجم بہت بڑا ہے۔ لہٰذا اس کی گولانی صرف ایسے وسیع و عریض رقبے میں ظاہر ہوگی جس کی وجہ سے وہ سطح معلوم ہوتی ہو۔ اس صورت میں غلطی اس کے فہم میں ہے کہ اس نے یہ سمجھ لیا کہ زمین کا مسطح ہونا اس کے گول ہونے کے خلاف ہے۔ جب ہمارا کلام اللہ کے اصدق الکلام ہونے پر ایمان ہے تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ ہم پر ہر اس چیز کی تصدیق کرنا واجب ہے جس کی اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں خبر دی ہے۔ وہ خبر اس نے اپنی ذات کے بارے میں دی ہو یا اپنی مخلوق کے بارے میں ۔ ہمارا اس پر ایمان ہے کہ سب سے بہترین راستہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا راستہ ہے ٭ مؤلف رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ((وخیر الہدی ہدی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔))
Flag Counter