Maktaba Wahhabi

279 - 552
کہا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا مناداۃ یا مناجاۃ کے انداز میں کلام کرنا علماء سلف کے اس قول میں داخل ہے کہ: ’’وہ جس طرح چاہتا ہے کلام کرتا ہے۔‘‘ یہ آیت اس بات پر دلالت کرتی ہے اللہ تعالیٰ جس طرح چاہتا ہے کلام کرتا ہے، وہ مناداۃ کی صورت میں ہو یا مناجاۃ کی صورت میں ۔ نویں آیت: ﴿وَاِِذْ نَادٰی رَبُّکَ مُوْسٰی اَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظٰلِمِیْنَo﴾ (الشعراء: ۱۰) ’’اور جب تمہارے رب نے موسیٰ کو بلایا کہ ظالم لوگوں کے پاس جائیں ۔‘‘ شرح:…[وَاِِذْ نَادٰی]… یعنی وہ وقت یاد کریں جب تمہارے رب نے موسیٰ کو بلایا۔ شاہد ﴿رَبُّکَ مُوْسٰی﴾ ہے۔ رب تعالیٰ نے نداء کی تفسیر: ﴿اَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظٰلِمِیْنَ﴾ کے ساتھ فرمائی ہے، نداء اس کے آواز ہونے پر دلالت کرتی ہے، اور ﴿اَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظٰلِمِیْنَ﴾ اس کے حروف ہونے پر۔ دسویں آیت: ﴿وَ نَادٰہُمَا رَبُّہُمَآ اَلَمْ اَنْہَکُمَا عَنْ تِلْکُمَا الشَّجَرَۃِ﴾ (الاعراف: ۲۲) ’’اور ان دونوں کو ان کے رب نے آواز دی کہ کیا میں نے تم کو اس درخت سے نہیں روکا تھا۔‘‘ شرح:…[وَ نَادٰہُمَا]… مفعول بہ کی ضمیر آدم وحواء کی طرف لوٹتی ہے۔ [اَلَمْ اَنْہَکُمَا عَنْ تِلْکُمَا الشَّجَرَۃِ]… اس سے اس بات کی تائید ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آدم کو اس درخت سے روکا تھا۔ اور یہ اس بات کی بھی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان سے اس سے قبل کلام فرمایا تھا، اور یہ کہ اللہ کا کلام آواز اور حروف کے ساتھ ہوتا ہے اور اس بات کی بھی کہ اس کا تعلق اس کی مشیت کے ساتھ ہوتا ہے، اس لیے کہ یہ قول نہی کے بعد کا ہے۔ گیارہویں آیت: ﴿وَ یَوْمَ یُنَادِیْہِمْ فَیَقُوْلُ مَاذَآ اَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِیْنَ﴾ (القصص: ۶۵) ’’اور جس دن وہ ان کو آواز دے گا اور پوچھے گا کہ تم نے رسولوں کو کیا جواب دیا تھا؟‘‘ یعنی وہ دن یاد کریں جب اللہ انہیں آواز دے گا۔ یہ قیامت کے دن ہوگا اور آواز دینے والا اللہ ہوگا۔ اس آیت میں اثبات کلام دو طرح سے کیا گیا ہے: نداء سے بھی اور قول سے بھی۔ مذکورہ بالا آیات اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ حقیقی کلام کے ساتھ کلام فرماتا ہے، جب چاہے، جو چاہے اور جیسے چاہے۔ اس کا یہ کلام حروف کے ساتھ ہوتا ہے، قابل سماعت آواز کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ مخلوق کے کلام کے مماثل نہیں ہوتا۔ اہل سنت والجماعت کا یہی عقیدہ ہے۔ اس بات کا اثبات کہ قرآن کلام اللہ ہے شرح:…اب مؤلف رحمہ اللہ وہ قرآنی آیات ذکر کرنے چلے ہیں ، جو قرآن کے کلام اللہ ہونے پر دلالت کرتی ہیں :
Flag Counter