Maktaba Wahhabi

302 - 552
میں کوئی چیز واجب نہیں رہتی اور ضرورت کے وقت کچھ بھی حرام نہیں رہتا۔ قرآن تدبر کرنے والے کے لیے راہنما ہے ٭ مؤلف رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ((وَہٰذَا الْبَابُ فِی کِتَابِ اللّٰہِ کَثِیْرٌ ، وَمَنْ تَدَبَّرَ الْقُرْآنَ طَالِبًا لِلْہُدٰی ، تَبَیَّنَ لَہُ طَرِیْقُ الْحَقِّ۔)) ’’کتاب اللہ میں اس باب کی بڑی کثرت ہے، جو شخص ہدایت کا طالب بن کر قرآن میں تدبر کرے گا اس کے لیے حق کا راستہ واضح ہو جائے گا۔‘‘ شرح:… [وَہٰذَا الْبَابُ ] … یہ باب الاسماء والصفات کی طرف اشارہ ہے۔ [فِی کِتَابِ اللّٰہِ کَثِیْرٌ] … اس لیے کہ آپ کتاب اللہ کی ہر آیت میں غالباً اللہ تعالیٰ کے اسماء میں سے کوئی اسم، اس کے افعال میں سے کوئی فعل یا اس کے احکام میں سے کوئی حکم ضرور پائیں گے، بلکہ اگر آپ چاہیں تو یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ کتاب اللہ کی ہر آیت صفات باری تعالیٰ میں سے کوئی نہ کوئی صفت ہے، اس لیے کہ قرآن کریم، کلام اللہ ہے اور اس کی ہر آیت اللہ تعالیٰ کی کسی صفت پر مبنی ہے۔ [وَمَنْ تَدَبَّرَ الْقُرْآنَ] …کسی چیز میں تدبر کرنے کا معنی اس میں غور و فکر کرنا ہے، گویا کہ انسان کبھی اس کے آگے کی طرف سے آتا ہے اور کبھی پیچھے کی طرف سے، پس وہ الفاظ کے مفاہیم ومعانی کو سمجھنے کے لیے انہیں بار بار دہراتا ہے۔ قرآن میں تدبر کا تو یہ طریقہ ہے، رہی نیت، تو اسے قرآن سے ہدایت اخذ کرنے کا طالب ہونا چاہیے، وہ قرآن میں تدبر اپنے قول کی تائید کرنے یا غلط انداز میں مجادلہ کرنے کے لیے نہ کرے بلکہ طلب حق کے ارادہ سے کرے، جس کا نتیجہ بقول مؤلف یہ نکلے گا کہ اس پر حق آشکارا ہو جائے گا۔ یہ نتیجہ کس قدر عظیم ہے۔مگر اس سے پہلے دو چیزوں کا ہونا ضروری ہے، تدبر اور حسن نیت۔ جب انسان قرآن سے ہدایت کا طالب ہوگا تو اس پر حق واضح ہو جائے گا۔اس کی دلیل متعدد قرآنی آیات ہیں ۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿وَ اَنْزَلْنَآ اِلَیْکَ الذِّکْرَ لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیْہِمْ﴾ (النحل: ۴۴) ’’اور ہم نے آپ کی طرف ذکر اتارا تاکہ آپ بیان کر دیں لوگوں کے لیے جو ان کی طرف اتارا گیا۔‘‘ دوسری جگہ فرمایا گیا: ﴿کِتٰبٌ اَنْزَلْنٰہُ اِِلَیْکَ مُبَارَکٌ لِّیَدَّبَّرُوْا اٰیٰتِہٖ وَلِیَتَذَکَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِo﴾ (صٓ:۲۹) ’’اس کتاب کو ہم نے آپ کی طرف اتارا وہ بابرکت ہے، تاکہ وہ اس کی آیات میں غور و فکر کریں اور تاکہ نصیحت لیں عقل والے۔‘‘ ایک اور جگہ ارشاد مبارک ہے:
Flag Counter