Maktaba Wahhabi

86 - 552
کیا ہے، ایسا شخص اللہ تعالیٰ کے لیے ثابت شدہ تمام ناموں کا انکار کرے یا ان میں سے کسی ایک نام کا۔ وہ اسماء رب تعالیٰ میں کج روی اختیار کرنے کا مرتکب ہوگا۔ اور اس میں الحاد کی وجہ یہ ہے کہ جب اللہ نے انہیں اپنی ذات کے لیے ثابت کیا ہے تو اس کا اثبات کرنا ہمارے لیے بھی واجب ہے، لہٰذا اگر ہم ان کا انکار کریں گے تو یہ الحاد قرار پائے گا اور اس چیز سے انحراف کے زمرے میں آئے گا جسے تسلیم کرنا ہم پر واجب تھا۔ اسلام کی طرف منسوب کچھ لوگ واقعی اسماء باری تعالیٰ کا انکار کرتے ہیں ۔ مثلاً غالی قسم کے جہمیہ کہتے ہیں کہ اللہ کا سرے سے کوئی نام ہی نہیں ، اسی لیے کہ اگر آپ اس کے لیے کوئی نام ثابت کریں گے تو اسے موجودات کے ساتھ تشبیہ دیں گے، مگر ان کا یہ کہنا باطل ومردود ہے۔ قسم سوم:… ان صفات کا انکار کرنا جن پر اسماء دلالت کرتے ہوں : ایسا شخص اسم کو تو ثابت کرتا ہے مگر اس صفت سے انکار کرتا ہے جس کو یہ اسم متضمن ہے۔ مثلاً وہ یہ کہتا ہے: اللہ سمیع ہے بغیر سمع کے، علیم ہے بغیر علم کے، خالق ہے بغیر خلق کے اور قادر ہے بغیر قدرت کے۔ اگرچہ یہ معتزلہ کا معروف عقیدہ ہے مگر ہے غیر معقول۔ پھر یہ لوگ اسماء کو محض الگ الگ اعلام قرار دیتے ہیں ۔ چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ السمیع اور العلیم دو مختلف نام ہیں ، مگر ان کا کوئی مفہوم ومعنی نہیں ہے۔ السمیع سمع پر دلالت نہیں کرتا اور العلیم علم پر دلالت نہیں کرتا۔ یہ صرف اعلام ہیں ۔ ان میں سے بعض کا کہنا ہے کہ یہ اسماء ایک ہی چیز ہیں ، علیم ہو، بصیر ہو یا سمیع سب ایک ہی ہیں ، ان میں اگر کوئی اختلاف ہے تو وہ صرف حروف کی ترکیب کا ہے اور بس۔ وہ تمام اسماء کو ایک ہی چیز قرار دیتے ہیں ۔ مگر یہ سب اقوال غیر معقول ہیں ۔ اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ اسماء باری تعالیٰ پر اس وقت تک ایمان لانا ممکن نہیں ہے جب تک ان صفات کا اثبات نہ کیا جائے جن پر وہ متضمن ہیں ۔ دلالت اسم اور اس کی اقسام اب ہم دلالت اسم کے بارے میں کچھ بتانا چاہیں گے۔ یاد رہے کہ دلالت کے اعتبار سے اسم کی تین قسمیں ہیں : دلالت مطابقت، دلالت تضمن اور دلالت التزام۔ ۱۔ دلالت مطابقت:… لفظ کا اپنے جمیع مدلول پر دلالت کرنا، اس بنا پر ہر اسم اپنے مسمٰی بہ پر بھی دلالت کرتا ہے اور اس صفت پر بھی جس سے وہ اسم مشتق ہے۔ ۲۔ دلالت تضمن: …لفظ کا اپنے بعض مدلول پر دلالت کرنا، اس بنا پر اسم کا صرف ذات پر دلالت کرنا یا صرف صفت پر دلالت کرنا دلالت تضمن میں سے ہے۔ ۳۔ دلالت التزام:…لفظ کا کسی ایسی چیز پر دلالت کرنا جو اسم کے لفظ سے نہیں بلکہ اس کے لازم سے سمجھی جائے۔ مثلاً: کلمہ (خالق) ایسا اسم ہے جو ذات الٰہ پر بھی دلالت کرتا ہے اور صفت خلق پر بھی، چونکہ یہ اسم دو چیزوں پر دلالت کرتا ہے لہٰذا اسے دلالت مطابقت کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ جب آپ لفظ (خالق) بولیں گے تو اس سے خالق کا وجود بھی سمجھ میں آئے گا اور مخلوق کا بھی۔
Flag Counter