Maktaba Wahhabi

567 - 552
اہل السنہ والجماعہ کی قیامت تک کے لیے مدد [حتی تقوم الساعۃ]… مؤلف کے اس قول کے بارے میں یہ اشکال پیدا ہوتا ہے کہ ایک صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ ’’قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ زمین میں اللہ، اللہ نہیں کہا جائے گا۔‘‘ [1] یعنی اسلام مکمل طور پر مٹ جائے گا، اور اللہ کی عبادت کرنے والا کوئی بھی باقی نہیں رہے گا، جبکہ اس جگہ فرمایا گیا ہے کہ قیامت قائم ہونے تک ان کا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکے گا؟علماء نے اس کے دو جواب دیئے ہیں ۔یا تو قیامت قائم ہونے سے مراد اس کے قیام کا قرب ہے، جب کوئی چیز بہت زیادہ قریب ہو تو اسے اس طرح سے تعبیر کیا جا سکتا ہے، گویا کہ نصرت ایزدی سے نوازے گئے یہ لوگ جب فوت ہوجائیں گے تو اس کے بعد بہت جلد قیامت قائم ہو جائے گی۔ یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ قیامت سے مراد ان کی قیامت (یعنی موت) ہے۔ لیکن پہلا قول زیادہ صحیح ہے۔ اس حدیث سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ نصرت دنیا کے آخر تک جاری رہے گی۔ واللہ اعلم بالصواب
Flag Counter