Maktaba Wahhabi

559 - 552
عزت میں زیادتی : مثلاً کسی کی غیبت کر کے اس کی عزت کو خراب کرنا، زنا کاری یا اس سے کم تر کوئی غیر اخلاقی حرکت کر کے کسی کی عزت گنوانا، اس قسم کی سب چیزیں حرام ہیں ۔ اہل سنت مال، خون اور عزت وآبرو کے حوالے سے کسی پر زیادتی کرنے سے منع کرتے ہیں ۔ [الاستطالۃ علی الخلق]… اپنے آپ کو لوگوں پر برتر خیال کرنا، وہ حق کے ساتھ ہو یا حق کے بغیر، اہل سنت اس سے منع کرتے ہیں ۔ حقیقت امر یہ ہے اگر اللہ تعالیٰ نے تجھے دوسروں سے زیادہ مال وجاہ، علم وسیادت یا کسی اور چیز سے نوازا ہے تو اللہ تعالیٰ کی ان نعمتوں کا شکر ادا کرنے کے لیے آپ کو مزید متواضع ہونا چاہیے تاکہ آپ کی خوبیوں میں نکھار آئے اور لوگ آپ کے قدر دان ہوں ، جو شخص رفعت کے موقعہ پر تواضع کا مظاہرہ کرتا ہے تو درحقیقت یہ انسان متواضع کہلانے کا استحقاق رکھتا ہے۔ [بحق]…مؤلف رحمہ اللہ کے اس قول کا معنی یہ ہے کہ اگرچہ اسے اپنی برتری جتلانے کا حق پہنچتا ہو مگر اہل سنت پھر بھی ترفع اور استعلاء سے منع کرتے ہیں ۔ اس کا یہ معنی بھی کیا جا سکتا ہے کہ اگرچہ برتری جتلانا اس کا حق ہو، بایں طور کہ اس پر کسی نے زیادتی کی، اور یہ اس پر اس سے زیادہ زیادتی کرنے لگے۔ اخلاق عالیہ کا حکم دینا اور اخلاقِ رذیلہ سے روکنا ٭ مؤلف رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ((ویامرون بمعالی الاخلاق وینہون عن سفسافہا۔)) ’’وہ اخلاق عالیہ کا حکم دیتے اور گھٹیا اخلاق سے منع کرتے ہیں …‘‘ شرح:…اخلاق عالیہ، مثلاً سچائی، پاکدامنی، امانت ودیانت، اور اس طرح کے دیگر اخلاق، گھٹیا اور ردی اخلاق، مثلاً کذب بیانی، خیانت، فواحش کا ارتکاب وغیرہ۔ ٭ مؤلف رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ((وکل ما یقولونہ ویفعلونہ من ہذا وغیرہ، فانما ہم فیہ متبعون للکتاب والسنۃ وطریقتہم ہی دین الاسلام الذی بعث اللہ بہ محمدا صلی اللہ علیہ وسلم ۔)) ’’وہ جو کچھ بھی کہتے یا کرتے ہیں ، وہ اس بارے میں کتاب وسنت کی اتباع کرتے ہیں ، اور ان کا طریقہ دین اسلام ہے، جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا۔‘‘ شرح:… [کل ما یقولونہ]… یعنی اہل سنت جو کچھ بھی کہتے ہیں ۔
Flag Counter