Maktaba Wahhabi

357 - 552
[رَقِیْبٌ عَلٰی خَلْقِہِ ] … یعنی مخلوق کے اقوال وافعال اور حرکات وسکنات کا مراقب ونگہبان اور محافظ ہے۔ [مُہَیْمِنٌ عَلِیْمٌ] … یعنی اپنے بندوں پر حاکم ہے، اسی کا حکم چلتا ہے تمام امور اسی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں ، وہ جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اسے کہتا ہے: ہو جا! اور وہ ہو جاتی ہے۔ اس بات کی تاکید کہ وہ عرش پر ہوتے ہوئے بھی ہمارے ساتھ ہے ٭ مؤلف رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ((وَکُلُّ ہٰذَا الْکَلَامِ الَّذِیْ ذَکَرَہُ اللّٰہُ مِنْ اَنَّہُ فَوْقَ الْعَرْشِ وَاَنَّہُ مَعَنَا ؛ حَقٌّ عَلٰی حَقِیْقَتِہِ ، لَا یَحْتَاجُ اِلٰی تَحْرِیْفٍ۔)) ’’یہ سارا کلام جس میں اللہ تعالیٰ نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ وہ عرش پر ہے اور وہ ہمارے ساتھ ہے، تو یہ اپنی حقیقت پر ثابت ہے، اس میں تحریف کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔‘‘ شرح:…یعنی ہمیں فوقیت کے معنی کو فوقیت قدر کے معنی کی طرف پھرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے جس طرح کہ اہل تحریف وتعطیل کا دعویٰ ہے، بلکہ اس سے مراد ذات اور قدر دونوں کی فوقیت ہے، اسی طرح ہمیں معیت کے معنی کو اس کے ظاہر سے نکالنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے، بلکہ یہ اپنے ظاہر پر ثابت ہے، جس نے معیت کی تفسیر اس کے حقیقی معنی سے ہٹ کر کی ہے وہ تحریف کا مرتکب ہوا ہے، لیکن اس کی جو تفسیر اس کے لازم اور مقتضی کے ساتھ وارد ہے تو بعض سلف سے مروی یہ تفسیر کسی ضرورت کے پیش نظر ہے، جو کہ حقیقت کے منافی نہیں ہے، اس لیے کہ حق کا لازم بھی حق ہی ہوا کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ظنون سے پاک ہے پہلی دلیل: ٭ پھر مؤلف رحمہ اللہ استدراک کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ((ولکن یصان عن الظنون الکاذبۃ، مِثْلَ اَنْ یُظَنَّ اَنَّ طَاہِرَ قَوْلِہِ: ﴿فِی السَّمَآئِ﴾(الملک:۱۷) اَنَّ السَّمَائَ تُقِلُّہُ اَوْ تُظِلُّہُ ، وَہٰذَا بَاطِلٌ بِاِجْمَاعِ اَہْلِ الْعِلْمِ وَالْاِیْمَانِ۔)) ’’مگر اسے ظنون کاذبہ سے بچانا چاہیے، مثلاً اس ظن سے کہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد (فی السماء) کا ظاہری مفہوم یہ ہے کہ آسمان نے اسے اٹھا رکھا ہے یا وہ اس پر سایہ کیے ہوئے ہے۔ یہ مفہوم علم وایمان والوں کے اجماع سے باطل ہے۔‘‘ شرح:…[ الظنون الکاذبۃ] … ایسے اوہام جن کی کوئی صحیح اساس نہ ہو، ان اوہام باطلہ اور ظنون کاذبہ سے کلام اللہ اور کلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بچانا از حد ضروری ہے۔ اس کی مثال یہ ظن ووہم ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد (فی السماء) کا ظاہری مفہوم یہ ہے کہ آسمان نے اسے اس طرح
Flag Counter