Maktaba Wahhabi

115 - 552
اولاد کیسے ہوتا؟اب کائنات کے مولود ہونے کا انکار کرنا اس کے والد ہونے کے انکار کرنے سے زیادہ قابل قبول ہے، یہی وجہ ہے کہ کسی ایک فرد نے بھی کے لیے اس کا باپ ہونے کا دعویٰ نہیں کیا جبکہ بے شمار افتراء پردازوں نے اس کی اولاد کا دعویٰ ضرور کیا ہے۔مگر اللہ تعالیٰ نے ان باتوں سب کی نفی فرما دی، اور پہلے اس کی اولاد کی نفی کی جس سے اس قسم کا دعویٰ کرنے والوں کی تردید کی اہمیت کو واضح کرنا مقصود ہے، بلکہ اس نے تو یہاں تک فرما دیا: ﴿مَا اتَّخَذَ اللّٰہُ مِنْ وَّلَدٍ﴾ (المومنون: ۹۱) ’’اللہ نے کسی کو بھی بیٹا قرار نہیں دیا۔‘‘ یہاں تک کہ نام کی حد تک بھی ایسا نہیں ہوا، اس کی نہ تو اولاد ہے اور نہ ہی اس نے کسی کو اپنی اولاد قرار دیا ہے، اگرچہ انسان کسی کو تبنی، ولایت یا کسی اور طرح سے اپنا بیٹا قرار دے لیتا ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ ایسا بھی نہیں کرتا، پھر جب انسان کے ذہن میں یہ بات آسکتی تھی کہ ایک چیز والد بھی نہیں ہے اور مولود بھی نہیں ہے مگر وہ متولد (از خود پیدا ہونے والی) تو ہو سکتی ہے، تو اللہ تعالیٰ نے اس وہم کی تردید کرتے ہوئے فرمایا: ﴿وَلَمْ یَکُنْ لَّـہٗ کُفُوًا اَحَدٌo﴾ جب کسی کے لیے اس کا ہمسر ہونے کی نفی کر دی گئی تو اس سے یہ لازم آیا کہ وہ متولد بھی نہیں ہے اس لیے کہ جمیع صفات میں اس کا کوئی بھی ہمسر نہیں ہے۔ سورۂ اخلاص ایجابی اور سلبی صفات پر مشتمل ہے۔ اس صورت میں اللہ تعالیٰ کی صفات ثبوتیہ کا بھی بیان ہے اور صفات سلبیہ کا بھی۔ صفات ثبوتیہ مندرجہ ذیل ہیں : (اللہ) جو کہ الوہیت کو متضمن ہے۔ (احد) احدیت کو اور اور (الصمد) صمدیت کو متضمن ہے۔ صفات سلبیہ مندرجہ ذیل ہیں : ﴿لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْo وَلَمْ یَکُنْ لَّـہٗ کُفُوًا اَحَدٌo﴾ اور یہ نفی کمال احدیت اور کمال صمدیت کے اثبات کو متضمن ہے۔ آیت الکرسی قرآن مجید کی سب سے بڑی آیت ہے ٭ مؤلف رحمہ اللہ فرماتے ہیں : (( وَمَا وَصَفَ بِہِ نَفْسَہُ فِیْ أَعْظَمِ آیَۃٍ فِی کِتَابِ اللّٰہِ ، حَیْثُ یَقُوْلُ: ﴿اَللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ لَا تَاْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّ لَا نَوْمٌ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَہٗٓ اِلَّا بِاِذْنِہٖ یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْہِمْ وَ مَا خَلْفَہُمْ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْئٍ مِّنْ عِلْمِہٖٓ اِلَّا بِمَا شَآئَ وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ لَا یَؤدُہٗ حِفْظُہُمَا وَ ہُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ﴾ (البقرۃ: ۲۵۵) …)) ’’اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی بڑی عظیم آیت میں اپنے اوصاف بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے: اللہ کے علاوہ کوئی
Flag Counter