فصل:
اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں اہل سنت کا موقف
٭ مؤلف رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
((ومن اصول اہل السنۃ والجماعۃ سلامۃ قلوبہم وألسنتہم لاصحاب رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔))
’’اہل سنت کے عقیدہ کی بنیا دی باتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ان کے دل اور زبانیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے حوالے سے سلامت ہیں ۔‘‘
شرح:…مؤلف رحمہ اللہ کے اس قول کا مطلب یہ ہے کہ اہل سنت کا ایک عقدی اصول یہ بھی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے بارے میں ا ن کے دل بغض و عداوت اور نفرت سے پاک اور ان کی زبانیں ایسی بات سے محفوظ ہیں جو ان کے شایان شان نہ ہو۔
اہل سنت کے صحابہ سے محبت کے اسباب
اہل سنت اصحاب نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتے اور انھیں ساری مخلوق پر فضیلت دیتے ہیں اور یہ اس لیے کہ ان کے ساتھ محبت کرنا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنااور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنا اللہ تعالیٰ سے محبت کرنا ہے، اسی طرح ان کی زبانیں اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے سب و شتم یعنی اور تکفیر اور اس قسم کی ان دوسری باتوں سے محفوظ ہیں جو اہل بدعت کا وطیرہ ہیں ۔
جب آپ ان مقدس ہستیوں کے بارے میں اس قسم کی باتوں سے محفوظ و سالم رہیں گے تو آپ ان کی تعریف و توصیف بھی کریں گے، ان سے راضی بھی ہوں گے، اور ان کے لیے اللہ تعالیٰ سے اس کی رحمت اور مغفرت کی درخواست بھی کریں گے۔ اس کی وجوہات مندرجہ ذیل ہیں :
اَوّلاً: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تمام امتوں میں خیر القرون کے لوگ ہیں ۔ اس کی صراحت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح فرمائی ہے : ’’ بہترین لوگ میرے دور کے لوگ ہیں ۔ پھر ان کے بعد آنے والے اور پھر ان کے بعد آنے والے ۔[1]
ثانیاً: ان کے ہاتھوں بڑی بڑی اسلامی فتوحات حاصل ہوئیں ۔
ثالثاً: امت میں صدق و وفا اور خیر خواہی جیسے فضائل اور ایسے اخلاق و آداب کی ترویج و اشاعت ہوئی جو ان کے
|