Maktaba Wahhabi

474 - 552
مطلق شے اور شے مطلق میں فرق یہ ہے کہ شے مطلق، کامل شے ہوا کرتی ہے، جبکہ مطلق شے سے مراد اصل شے ہوتی ہے اگرچہ وہ ناقص ہی کیوں نہ ہو۔ ملّی فاسق کو نہ تو ایمان میں اسم مطلق دیا جاسکتا ہے جو کہ اسم کامل سے عبارت ہے اور نہ اس سے مطلق اسم سلب کیا جاسکتا ہے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ مومن نہیں ہے یا یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ ناقص الایمان مومن ہے، یا اپنے ایمان کے ساتھ مومن کبیرہ گناہ کے ساتھ فاسق ہے۔ یہ اہل السنہ والجماعہ کا مذہب ہے اور یہی سلطانی عادلانہ مذہب ہے۔ اس بارے میں کچھ گروہ ان کے مخالف ہیں : مرجیہ کے نزدیک ایسا شخص کامل الایمان ہے۔ خوارج کے نزدیک ایسا شخص کامل الایمان ہے۔ خوارج کے نزدیک وہ کافر ہے۔ اور معتزلہ کے نزدیک وہ دو منزلوں کی درمیانی منزل میں ہے۔
Flag Counter