Maktaba Wahhabi

347 - 552
ہمیشہ نہیں رہے گا۔ وعید یہ اور مرجیہ کے درمیان اختلاف کا سبب یہ ہے کہ ان میں سے ہر فریق نصوص کو ایک جانب سے دیکھتا اور ٹیڑھی آنکھ سے دیکھتا ہے، مرجیہ نے وعد ورجاء کی نصوص کو دیکھا تو انسان کو امید سے وابستہ کر دیا اور یہ کہا کہ ہم ان نصوص پر عمل کریں گے اور ان کے علاوہ دیگر کو ترک کر دیں گے، یہ لوگ وعید کی نصوص کو کفار پر محمول کرتے ہیں ۔ وعید یہ کا عقیدہ اس کے برعکس ہے، انہوں نے وعید کی نصوص کو دیکھا تو انہیں اپنا لیا، جبکہ وعدہ ورجاء کی نصوص کو فراموش کر دیا، اس طرح جب انہوں نے نصوص کو ایک جانب سے دیکھا تو ان کے توازن میں بگاڑ پیدا ہوگیا۔ مگر اہل سنت نے یہ نصوص بھی اپنائیں اور وہ بھی، انہوں نے کہا کہ وعید کی نصوص محکم ہیں لہٰذا ہم ان پر عمل کریں گے اور چونکہ وعد کی نصوص بھی محکم ہیں ، لہٰذا ہم ان پر بھی عمل کریں گے۔ لہٰذا ان کا عقیدہ ہے کہ گناہ کبیرہ کا مرتکب دخول جہنم کا حقدار ہے۔ تاکہ وعید کی نصوص رائیگاں نہ جائیں ، مگر وہ اس میں ہمیشہ نہیں رہے گا۔ تاکہ نصوص وعد رائیگاں نہ جائیں ۔ اہل السنہ والجماعہ نے دونوں آنکھوں سے دیکھا اور دونوں دلیلوں پر عمل کیا۔ چوتھا اصل، ایمان اور دین کے اسماء ٭ مؤلف رحمہ اللہ فرماتے ہیں : (( وَفِیْ بَابِ اَسْمَائِ الْاِیْمَانِ وَالدِّیْنِ بَیْنَ الْحَرُوْرِیَّۃِ وَالْمُعْتَزِلَۃِ ، وَبَیْنَ الْمُرْجِئَۃِ الْجَہْمِیَّۃِ۔)) ’’اہل السنۃ والجماعہ ایمان اور دین کے اسماء کے باب میں دو جماعتوں کے درمیان ہیں ، ان کے ایک طرف حروریہ اور معتزلہ ہیں اور دوسری طرف مرجیہ جہمیہ۔‘‘ شرح:… یہ بحث ایمان اور دین کے اسماء کے باب میں ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ہم کبیرہ گناہ کے مرتکب کو مومن کے نام سے موسوم کریں گے یا کافر کے نام سے؟ اہل سنت دو جماعتوں کے درمیان ہیں ، ان کے ایک طرف حروریہ ومعتزلہ ہیں تو دوسری طرف مرجیہ جہمیہ۔ حروریہ اور معتزلہ کبیرہ گناہ کے مرتکب کو ایمان سے خارج کرتے ہیں ، لیکن حروریہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ایسا شخص کافر ہے اور اس کا خون اور مال حلال ہے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ائمہ کے خلاف خروج کیا اور لوگوں کو کافر قرار دیا۔ مرجیہ جہمیہ اس حوالے سے ان کے مخالف ہیں ، ان کے نزدیک ایسا شخص مومن ہے اور کامل الایمان ہے، وہ چوری کرے یا زنا شراب نوشی کرے، ڈاکا زانی کرے یا کسی کو قتل کر ڈالے، وہ کسی بھی گناہ کا ارتکاب کرے ہم اسے کامل الایمان مومن کہیں گے، واجبات ومستحبات کی ادائیگی کرنے والا، محرمات سے اجتناب کرنے والا اور کبائر کا ارتکاب کرنے والا، ایمان میں یہ دونوں شخص برابر ہیں ۔
Flag Counter