کے حکم سے مسلمانوں نے پچاس دنوں تک ان سے قطع تعلقی اختیار کیے رکھی یہاں تک اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول فرما لی۔ [1] کیا ہم علی سبیل الاطلاق اس سے محبت کریں گے یا علی سبیل الاطلاق اس سے کراہت کریں گے؟
اس بارے میں ہم یہ کہنا چاہیں گے کہ ہم علی سبیل الاطلاق ان میں سے کوئی کام بھی نہیں کریں گے۔ بلکہ اس کے ایمان کی وجہ سے اس کے ساتھ پیار کریں گے اور اس کی معاصی کی وجہ سے اسے کراہت کی نگاہ سے دیکھیں گے، عدل کا تقاضا یہی ہے۔
٭ مؤلف رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
((ولا یسلِبون الفاسق المِلِّی الاسلام بالکلیۃ ولا یُخلِّدونہ فی النار، بل الفاسق یدخل فی اسم الایمان المطلق کما فی قولہ: ﴿فَتَحْرِیْرُ رَقَبَۃٍ مُّؤْمِنَۃٍ﴾ (النساء:۹۲)…))
’’اہل سنت ملت کی طرف منسوب فاسق سے کلیتاً اسلام سلب نہیں کرتے اور نہ اسے جہنم میں ہمیشہ رکھتے ہیں ۔ بلکہ ان کے نزدیک فاسق ایمان مطلق کے نام میں داخل ہے، جس طرح کہ اس ارشادِ باری تعالیٰ میں ہے: ’’پس آزاد کرنا ہے مومن گردن کا۔‘‘
شرح:…[الفاسق ] …اطاعت سے خروج کرنے والا۔
جیسا کہ ہم نے قبل ازیں اشارہ کیا۔ فسق کی دو قسمیں ہیں ، فسق اکبر اور فسق اصغر۔ فسق اکبر انسان کو دائرۂ اسلام سے خارج کردیتا ہے، اسی لیے یہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿ وَأَمَّا الَّذِينَ فَسَقُوا فَمَأْوَاهُمُ النَّارُ﴾ (السجدۃ:۲۰)’’رہے فاسق تو ان کا ٹھکانا جہنم ہے۔‘‘
جبکہ فسق اصغر اسلام سے خارج نہیں کرتا۔ جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِِنْ جَائَ کُمْ فَاسِقٌ بِنَبَاٍِ فَتَبَیَّنُوْا اَنْ تُصِیْبُوْا قَوْمًا بِجَہَالَۃٍ﴾ (الحجرات:۶)
’’اے ایمان والو! اگر تمہارے پاس کوئی فاسق شخص کوئی خبر لے کر آئے تو خوب تحقیق کرلیا کرو۔ کہیں نادانی سے کسی قوم کو نقصان نہ پہنچا بیٹھنا۔‘‘
جو فاسق دائرۂ اسلام سے خارج نہیں ہوتا، وہ ملّی فاسق ہے، اور یہ ایسا شخص ہے جو گناہ کبیرہ کا ارتکاب کرتا ہے یا گناہ صغیرہ پر اصرار۔
[المِلِّی ] …یعنی ملت کی طرف منسوب فاسق جو اسلام سے خارج نہیں ہوتا۔
اہل السنہ والجماعہ ملّی فاسق سے بالکلیہ اسلام سلب نہیں کرتے، ان کے لیے اسے غیر مسلم کہنا ممکن نہیں ہے۔ البتہ اسے ناقص الاسلام یا ناقص الایمان کہا جاسکتا ہے۔
[ولا یُخلِّدونہ فی النار] …مؤلف کا یہ قول، ان کے قول ’’ولا یسلبون‘‘ پر معطوف ہے، اس بنا پر ان کا قول ’’کما تقول المعتزلۃ‘‘ دونوں چیزوں کی طرف لوٹتا ہے۔ اس لیے کہ معتزلہ اس سے اسلام بھی سلب کرتے ہیں اور
|