’’جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کو ظلم کے ساتھ نہ ملایا تو ان کے لیے امن ہے۔‘‘
ہم اس سے یہ بھی کہیں گے کہ اگر حکومت دو انعام دینے کا اعلان کرے جن میں سے ایک بڑا ہو اور دوسرا چھوٹا، تو آپ کون سا انعام حاصل کرنا پسند کریں گے؟ ظاہر ہے آپ بڑا انعام لینا ہی پسند کریں گے۔ اور یہ اس بات کی دلیل ہے کہ آپ اپنے دنیوی معاملات میں بہتر سے بہتر کا انتخاب کرتے ہیں ، مگر سوال یہ ہے کہ آپ دینی امور میں ایسا کیوں نہیں کرتے؟ کیا آپ کہیں تضادات کا شکار تو نہیں ہیں ؟
ہماری اس گفتگو سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ بندہ عاصی کے لیے معصیت باری تعالیٰ پر تقدیر سے دلیل لانے کا قطعاً کوئی جواز نہیں ہے۔
|