Maktaba Wahhabi

388 - 552
اپنے بستر پر پڑا سو نہ سکے۔ کبھی کبھی وہ خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے سچا بھی ثابت ہو جاتا ہے اور آدمی جو کچھ خواب میں دیکھتا ہے وہی کچھ بیداری میں بھی دیکھ لیتا ہے، مگر اس کے باوجود ہمارا اس پر ایمان ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں کوئی غیر پسندیدہ چیز دیکھے تو جاگنے پر پریشانی کے آثار اس کے چہرے پر نمایاں ہوتے ہیں ، اسی طرح خوشگوار خواب دیکھنے پر انسان خوش خوش نظر آتا ہے۔ یہ سب باتیں اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ روح سے متعلقہ امور کا شمار قابل مشاہدہ امور میں نہیں ہوتا، اور نہ غیبی امور کو مشاہد امور پر قیاس کیا جاسکتا ہے۔ ہم نصوص صحیحہ کو اس بنیاد پر ردّ نہیں کرسکتے کہ امر مشاہدہ کے حساب سے جس پر وہ دلالت کرتی ہیں اسے ہم بعید خیال کرتے ہیں ۔
Flag Counter