﴿رَبَّنَآ اغْفِرْ لَنَا وَلِاِِخْوَانِنَا الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِِیْمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا غِلًّا لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا رَبَّنَآ اِِنَّکَ رَئُ وْفٌ رَّحِیْمٌo﴾ (الحشر: ۱۰)
’’ہمارے پروردگار! ہمیں اور ہمارے ان بھائیوں کو معاف کر دے جو ہم سے پہلے ایمان لائے اور ہمارے دلوں میں ان لوگوں کے لیے کینہ پیدا نہ کرنا جو ایمان لائے، ہمارے پروردگار! یقینا تو بہت شفقت والا بڑا رحم والا ہے۔‘‘
اور ہم ان میں سے کسی ایک کے ساتھ بھی عداوت نہ رکھیں ، نہ اہل بیت کے ساتھ اور نہ دوسروں کے ساتھ اور ہم ان میں سے ہر ایک ایک کا حق ادا کریں ۔ اس طرح اہل سنت ان دو انتہا پسند گروہوں کے درمیان راہ اعتدال پر گامزن ہیں ۔
|