جَنَّاتِ النَّعِيمِ ﴿١٢﴾ ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ ﴿١٣﴾ وَقَلِيلٌ مِّنَ الْآخِرِينَ ﴿١٤﴾ عَلَىٰ سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ ﴿١٥﴾ مُّتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ ﴿١٦﴾يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُونَ ﴿١٧﴾ بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ ﴿١٨﴾ لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ ﴿١٩﴾ وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ ﴿٢٠﴾ وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ ﴿٢١﴾ وَحُورٌ عِينٌ ﴿٢٢﴾ كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ ﴿٢٣﴾ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴿٢٤﴾ لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا ﴿٢٥﴾ إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا ﴿٢٦﴾ وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ ﴿٢٧﴾ فِي سِدْرٍ مَّخْضُودٍ ﴿٢٨﴾ وَطَلْحٍ مَّنضُودٍ ﴿٢٩﴾ وَظِلٍّ مَّمْدُودٍ ﴿٣٠﴾ وَمَاءٍ مَّسْكُوبٍ ﴿٣١﴾ وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ ﴿٣٢﴾ لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ ﴿٣٣﴾ وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍ ﴿٣٤﴾ إِنَّا أَنشَأْنَاهُنَّ إِنشَاءً ﴿٣٥﴾ فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا ﴿٣٦﴾ عُرُبًا أَتْرَابًا ﴿٣٧﴾ لِّأَصْحَابِ الْيَمِينِ ﴿٣٨﴾ ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ ﴿٣٩﴾ وَثُلَّةٌ مِّنَ الْآخِرِينَ ﴿٤٠﴾ وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ ﴿٤١﴾ فِي سَمُومٍ وَحَمِيمٍ ﴿٤٢﴾ وَظِلٍّ مِّن يَحْمُومٍ ﴿٤٣﴾ لَّا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ ﴿٤٤﴾
سبقت لے جانے والے ہی ہیں، یہی لوگ مقرب ہیں، نعمت والے باغات میں، بہت بڑی جماعت پہلوں میں سے، اور تھوڑے سے پچھلوں میں سے، وہ زرو جواہر سے جڑے تختوں پر (بیٹھے) ہوں گے، ان پر آمنے سامنے تکیے لگائے ہوئے (بیٹھنے والے)، ان کے پاس سدا لڑکے ہی رہنے والے لڑکے آتے جاتے ہوں گے۔ ساغر اور صراحیاں اور شراب کے جاری چشمے سے چھلکتے جام لیے ہوئے، وہ اس سے نہ سردرد میں مبتلا ہوں گے اورنہ مدہوش اورایسے پھل (لیے ہوئے) جو وہ پسند کریں گے اور پرندوں کا گوشت جو وہ چاہیں گے اور (ان کے لیے) غزال چشم حوریں (ہوں گی) جیسے غلاف میں لپٹے ہوئے موتی، جزا، ان عملو ں کی جو وہ کرتے رہے اور وہ اس (جنت) میں نہ لغوسنیں گے اورنہ کوئی گناہ کی بات، (ہاں!) مگر ایک بول سلام ہے، سلام ہے اور دائیں ہاتھ والے، کیا (خوب) ہیں دائیں ہاتھ والے! وہ بے خار بیریوں میں ہوں گے اور تہ بہ تہ کیلوں میں اور لمبے سایوں میں اور (ہردم) بہتے پانی (کی آبشاروں) میں اور وافر پھلوں میں جو نہ تو کبھی ختم ہوں گے اور نہ ممنوع اور اونچی اونچی نشست گاہوں میں، بلاشبہ ہم ان (کی بیویوں) کو ایک نئے سرے سے ہی پیدا کریں گے، پس ہم انھیں کنواریاں بنائیں گے، من مو ہنی، ہم عمر دائیں ہاتھ والوں کے لیے، کثیر جماعت پہلوں میں سے اور کثیر
|