Maktaba Wahhabi

374 - 552
﴿یٰٓاَیُّہَا النَّاسُ اِنْ کُنْتُمْ فِیْ رَیْبٍ مِّنَ الْبَعْثِ فَاِنَّا خَلَقْنٰکُمْ مِّنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُّطْفَۃٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَۃٍ ثُمَّ مِنْ مُّضْغَۃٍ مُّخَلَّقَۃٍ وَّ غَیْرِ مُخَلَّقَۃٍ لِّنُبَیِّنَ لَکُمْ وَ نُقِرُّ فِی الْاَرْحَامِ مَا نَشَآئُ اِلٰٓی اَجَلٍ مُّسَمًّی ثُمَّ نُخْرِجُکُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوْٓا اَشُدَّکُمْ وَ مِنْکُمْ مَّنْ یُّتَوَفّٰی وَ مِنْکُمْ مَّنْ یُّرَدُّ اِلٰٓی اَرْذَلِ الْعُمُرِ لِکَیْلَا یَعْلَمَ مِنْ بَعْدِ عِلْمٍ شَیْئًا وَ تَرَی الْاَرْضَ ہَامِدَۃً فَاِذَآ اَنْزَلْنَا عَلَیْہَا الْمَآئَ اہْتَزَّتْ وَ رَبَتْ وَ اَم نْبَتَتْ مِنْ کُلِّ زَوْجٍ بَہِیْجٍ﴾ (الحج:۵) ’’اے لوگو! اگر تمہیں دوبارہ زندہ ہونے میں شک ہے تو یقینا ہم ہی نے پیدا کیا تم کو مٹی سے، پھر نطفہ سے، پھر جمے ہوئے خون سے، پھر گوشت کی متشکل اور غیر متشکل بوٹی سے تاکہ ہم واضح کردیں تمہارے لیے اور ہم جسے چاہتے ہیں ایک مقرر مدت تک رحموں میں ٹھہراتے ہیں ، پھر نکالتے ہیں تم کو بچہ بنا کر تاکہ تم پہنچو اپنی جوانی کو، پھر تم میں سے کچھ وہ ہوتے ہیں جو فوت کردیئے جاتے ہیں اور کچھ وہ ہیں جنہیں بڑھاپے کی نکمّی عمر کی طرف لوٹا دیا جاتا ہے تاکہ وہ علم کے بعد بالکل بے علم ہوجائے، اور آپ دیکھیں گے کہ زمین خشک پڑی ہے، پھر جب ہم اس پر بارش برساتے ہیں تو وہ شاداب ہوجاتی ہے اور پھولنے لگتی ہے اور ہر طرح کی بارونق چیزیں اُگاتی ہے۔‘‘ مرحلہ حمل کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿یَخْلُقُکُمْ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّہَاتِکُمْ خَلْقًا مِنْ بَعْدِ خَلْقٍ فِیْ ظُلُمَاتٍ ثَلَاثٍ﴾ (الزمر:۶) ’’وہ پیدا کرتا ہے تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں ، ایک طرح، پھر دوسری طرح تین اندھیروں میں ۔‘‘ اور دنیا کے مرحلہ کے بارے میں فرمایا گیا: ﴿وَ اللّٰہُ اَخْرَجَکُمْ مِّنْ بُطُوْنِ اُمَّہٰتِکُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ شَیْئًا وَّ جَعَلَ لَکُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَۃَ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْنَ﴾ (النحل:۷۸) ’’اور اللہ نے ہی پیدا کیا تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے تم کچھ بھی نہ جانتے تھے اور اس نے تمہارے لیے کان، آنکھیں اور دل بنائے تاکہ تم شکر کرو۔‘‘ دنیا امتحان اور آزمائش کا گھر ہے اور اسی مرحلہ پر انسان کی سعادت اور شقاوت کا دار ومدار ہے، جیسا کہ اللہ رب العزت نے فرمایا: ﴿الَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَیَاۃَ لِیَبْلُوَکُمْ اَیُّکُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا وَّہُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفُوْرُ﴾ (الملک:۲) ’’جس نے پیدا کیا زندگی اور موت کو تاکہ وہ تم کو آزمائے کہ تم میں سے عمل میں اچھا کون ہے اور وہ بڑا زبردست اور بڑا بخشنے والا ہے۔‘‘ مرحلہ بزرخ کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿وَمِنْ وَّرَآئِہِمْ بَرْزَخٌ اِِلٰی یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ﴾ (المومنون:۱۰۰)
Flag Counter