کما یومنون بما اخبر اللہ بہ فی کتابہ۔ یعنی جس طرح ہم پر کتاب اللہ کے احکام وتعلیمات پر ایمان لانا واجب ہے اسی طرح ہم پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے بتائی گئی باتوں پر ایمان لانا بھی واجب ہے، الا یہ کہ وہ ثبوت میں قرآن سے مختلف ہو، اس لیے کہ سنت کے حوالے سے ہمیں دو چیزوں کا جائزہ لینا ہوتا ہے:
٭ اس کے ثبوت کے بارے میں ۔
٭ اور اس کی دلالت کے بارے میں ۔
مگر قرآن کے بارے میں صرف ایک ہی بات کا جائزہ لینا پڑتا ہے اور وہ ہے: دلالت قرآن۔
ہم قبل ازیں ان دلائل کا تذکرہ کر چکے ہیں ، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان کردہ امور کو قبول کرنے کے وجوب پر دلالت کرتے ہیں ۔
من غیر تحریف ولا تعطیل ومن غیر تکییف ولا تمثیل۔ اس کی شرح گزر چکی ہے۔
|