Maktaba Wahhabi

622 - 829
امید ہے کہ آپ بھی مذکورہ بالا فتویٰ سے پوری طرح متفق ہوں گے۔ اس لئے آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس فتویٰ کو اپنے تائیدی نوٹ کے ساتھ دارالافتاء اور احکام و مسائل کے زیر عنوان بالترتیب ماہنامہ ’’محدث‘‘اور ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘کی قریبی اشاعت میں شائع کروا کر عوام کو اس بدعت کے چنگل سے نجات حاصل کرنے میں مدد ورہنمائی فرماکر ثوابِ دارین سے مستفید ہوں۔‘‘ (چوہدری محمد سرور،جوہرٹاون لاہور) اسی موضوع پر دیگرکتب ومضامین: ۱۔ التحفۃ المرغوبۃ فی افضلیۃ الدعاء بعد المکتوبۃ از شیخ محمد ہاشم سندھی ۲۔ المنح المطلوبۃ فی استحباب رفع الیدین فی الدعاء بعد الصلوت المکتوبۃ از حافظ احمد بن محمد بن صدیق الغماری المغربی ۳۔ سنیۃ رفع الیدین فی الدعاء بعد الصلوات المکتوبۃ از محمد بن عبدالرحمن الاہدل یمنی (شیخ ابو غدہ نے ان تینوں رسالوں کو اپنی تعلیق و تخریج کے ساتھ یکجا کرکے شائع کیا ہے) ۴۔ مسلک السادات إلی سبیل الدعوات بعد الصلوات المکتوبات از شیخ محمد علی المالکی المکی ۵۔ استحباب الدعوات عقیب الصلوات از مولانا محمد اشرف علی تھانوی ۶۔ حسن التفہم والدرک لمسالۃ الترک از عبداللہ الغماری ۷۔ الاذکار المسنونۃ بعد الصلوات المکتوبۃ از ظفر الحسن ۸۔ التحقیق الحسن فی نفی الدعاء الاجتماعی بعد الفرائض والسنن از عماد الدین حنفی دیوبندی بلوچستانی ۹۔ زبدۃ الکلمات فی حکم الدعا بعد الصلوات از مفتی رشید احمد حنفی ۱۰۔ النفائس المرغوبۃ فی حکم الدعا بعد المکتوبۃ از مفتی کفایت اللہ ۱۱۔ فرض نمازوں کے بعد دعائے اجتماعی کے فضائل و دلائل‘‘از عبدالجبار سلفی ۱۲۔ الدعا ء روح عبات از بشیر الرحمن سلفی ۱۳۔ اجتماعی دعا کی شرعی حیثیت از رانا محمد اسحق رحمہ اللہ ۱۴۔ فرض نمازوں کے بعد اجتماعی دعا از مولانا محمد عبد المعبود ۱۵۔ اجتماعی دعا از مولانا صفدر عثمانی ٭ ضمنی طور پر درج ذیل علما نے اجتماعی دعا پربحث کی ہے ، چند ایک کا تذکرہ حسب ِذیل ہے:
Flag Counter