Maktaba Wahhabi

517 - 829
کہ زیادہ سے زیادہ عدد کا کوئی تعین نہیں۔ امام شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ((لاَ دَلِیلَ عَلَی تَقِیِیدِ الکَمَالِ بِعَدَدٍ مَعلُومٍ بَل یَنبَغِی الاِستَکثَارُ مِنَ التَّسبِیحِ عَلٰی مِقدَارِ تَطوِیلِ الصَّلٰوۃِ مِن تَقیِید بِعَدَدٍ )) [1] دورانِ جماعت نماز میں شامل ہونے کا طریقہ کیا ہے؟ سوال: امام جب رکوع و سجدہ میں ہو تو جو شخص نماز میں آکر ملے وہ تکبیر کہہ کر سینہ پر دونوں ہاتھ باندھ کر پھر تکبیر کہہ کر امام کے ساتھ رکوع یا سجدہ میں ملے یا کوئی اور صورت ہے؟ جواب: حدیث ((تَحرِیمُھَا التَّکبِیرُ وَ تَحلِیلُھَا التَّسلِیمُ))[2] اور روایت ابن عمر رضی اللہ عنہما (( رَأَیتُ رَسوُلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم افتَتَحَ التَّکبِیرُ فِی الصَّلٰوۃِ ، فَرَفَعَ یَدَیہِ حِینَ یُکَبِّرُ)) [3] کے پیشِ نظر نمازی پہلے مکمل طور پر نماز کی کیفیت کو اختیار کرے۔ پھر جس حالت میں امام کو پائے اسے اختیار کرے۔ رکوع ِ تعظیمی اور سجدۂ تعظیمی کے احکام والدین کے لئے رکوع کرنا : سوال: کیا والدین جیسی معزز ہستی کے لئے رکوع کرنا جائز ہے؟ جواب: جائز نہیں بلکہ یہ شرک ہے کیونکہ رکوع عبادت اورسجدے کی طرح اللہ کے لئے ہے،ان دونوں فعلوں کو غیراللہ کے لئے کرنا جائز نہیں ۔ [4] جو اہل علم سجدۂ تعظیمی کو شرک قرار نہیں دیتے، سابقہ دلائل کی بنا پر ان کا موقف درست نہیں ۔ فاعل جب جملہ وضاحتوں کے حکم سے واقف ہو تو فیصلہ صرف ظاہرکی بنا پرہوگا، فاعل کی نیت اور اعتقاد کا اس میں کوئی دخل نہیں ۔
Flag Counter