Maktaba Wahhabi

589 - 829
جواب: جیسے چاہے پڑھ سکتا ہے۔ حدیث میں اس وقت جملہ دعاوں کا اختیار دیا گیا ہے، ارشاد ہے: (( ثُمَّ یَتَخَیَّرُ مِنَ الدُّعَائِ، اَعجَبَہٗ اِلَیہِ )) [1] سلام پھیرتے وقت نمازیوں ، امام اور فرشتوں کی نیت کرنا : سوال: سلام پھیرتے وقت نمازیوں ، امام اور فرشتوں کی نیت کرنا چاہیے یا نہیں؟ جواب: سب کی ’’نیت‘‘ کرنا درست ہے۔ حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: (( قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ نَرُدَّ عَلَی الْإِمَامِ، وَأَنْ نَتَحَابَّ، وَأَنْ یُسَلِّمَ بَعْضُنَا عَلَی بَعْضٍ )) [2] بقیہ نماز کے لیے امام کے دونوں سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہواجائے؟ سوال: امام صاحب جب نماز سے ایک طرف سلام کہتے ہیں، تو جن لوگوں کی دو یا ایک رکعت رہی ہو وہ فوراً کھڑے ہو جاتے ہیں۔ کیا دونوں طرف سلام کہنے کے بعد کھڑا ہونا چاہیے یا ایک طرف؟ جواب: امام دونوں طرف سلام پھیرے تو پھر مقتدی کو بقیہ نماز کی تکمیل کے لیے کھڑے ہونا چاہیے حدیث۔ میں ہے: ((تَحرِیمُھَا التَّکبِیرُ وَ تَحلِیلُھَا التَّسلِیمُ )) [3] نماز کے بعد اذکار و وظائف وِرد کا اسلام میں کیا تصور ہے؟ سوال: وِرد کا اسلام میں کیا تصور ہے؟ اور کسی آیت کا ورد کرنا مقصود ہو تو کیا طریقہ ہے؟ جواب: ورد وظائف کرنے کی کتاب و سنت میں ترغیب وارد ہے۔ بعض کے لئے اوقات کا تعین ہے اور بعض کو علیٰ الاطلاق چھوڑا گیا ہے۔ اسی طرح بعض اذکار میں گنتی کا تعین ہے ، جبکہ بعض میں گنتی کی تصریح نہیں، احادیث میں جس انداز سے وظائف وارد ہوئے ہیں، اس طرح ہونے چاہئیں، اپنی طرف سے کمی بیشی کی اجازت نہیں۔
Flag Counter