Maktaba Wahhabi

560 - 829
لِلتَّشُھُّدِ الاَوَّلِ ))پھر اس کے تحت حضرت وائل کی حدیث بیان کی ہے۔[1] اس حدیث میں((جُلُوسٌ لِلتَّشَھُّد))کی تصریح نہیں۔ اس کے باوجود امام صاحب کا فہم یہ ہے، کہ یہاں ((جلوس بین السجدتین)) نہیں، بلکہ ’’تشہد‘‘ کا جلوس مراد ہے۔ حضرت عبد اﷲ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی حدیث پر امام بیہقی رحمہ اللہ نے ’’سنن کبریٰ‘‘(۲؍۱۳۲) میں یوں باب باندھا ہے: ((بَابُ الدَّلِیلِ عَلٰی اَنَّ ھٰذَا سُنَّۃُ الیَدَینِ فِی التَّشَھُّدَینِ جَمِیعًا)) ۲۔ البتہ مصنف عبد الرزاق(۲؍۶۸) میں حضرت وائل کی روایت میں تحریک سبابہ کے بعد ((ثُمَّ سَجَد)) کے الفاظ ہیں۔ اس میں عبد الرزاق ،عن الثوری، عن عاصم منفرد ہے اور محمد بن یوسف فریابی کے مخالف ہے۔ جب کہ وہ حضرو سفر میں ثوری رحمہ اللہ کامصاحب تھا۔ اس نے حدیث کے آخر میں سجدے کا ذکر نہیں کیا اور عبداﷲ بن ولید نے اس کی متابعت کی ہے۔ اس بناء پر حدیث کے اخیر میں ((ثُمَّ سَجَد)) عبدالرزاق کا وہم ہے۔ اس بارے میں سماحۃ الشیخ ابن باز اور علامہ البانی کا موقف بھی یہی ہے، کہ((ثُمَّ سَجَد)) کے جملے میں عبد الرزاق کو وَہم ہوا ہے۔ جملہ روایات بھی اِسی بات پر متفق ہیں، کہ انگلی کا اشارہ پہلے اور دوسرے تشہد میں ہے۔ یہی مسلک درست ہے۔ (واﷲ تعالیٰ اعلم) دو سجدوں کے درمیان دعا کے وقت شہادت کی انگلی ہلانا: سوال: نماز کے دو سجدوں کے درمیان دعا کے وقت شہادت کی انگلی ہلانا ثابت ہے کہ نہیں؟ جواب: ما بین السجدتین رفع سبابہ کا ذکر مسند احمد کی روایت میں ہے۔ لیکن بعض محققین نے اس کو شاذ قرار دیا ہے۔ جلسہ استراحت کیا جلسہ استراحت سنت سے ثابت ہے؟ سوال: گزارش ہے کہ ہمارے محلے کی مسجد اہلِ حدیث کے امام جب نماز پڑھاتے ہیں تو جلسہ استراحت کرنا بہت ضروری سمجھتے ہیں جس سے تقریباً آدھے نمازی اُن کی آواز ’’اللہ اکبر‘‘ سن کر اُن سے پہلے ہی کھڑے ہوجاتے ہیں اور دوسرے لوگ امام صاحب کو دیکھتے رہتے ہیں تاکہ وہ اُن کے اٹھنے کے بعد کھڑے
Flag Counter