Maktaba Wahhabi

194 - 829
اور عدم استطاعت کی صورت میں اس پر کوئی مؤاخذہ نہیں۔ یہ بات باب کے تحت ذکر کردہ احادیث کے مطابق ہے۔ لہٰذا مسجد کے ہیٹروں کو غربی جانب کے بجائے شمالی یا جنوبی جانب یا پیچھے نصب کرنا چاہیے۔ کٹوتی کی رقم سے تعمیر مسجد: سوال: رشید ولد نتھا کا انتقال ہو گیا، جو شخص رشید کے مال کی وراثت تقسیم کرنے پر قادر تھا اس نے دیگر ورثاء سے کہا کہ مرحوم کی مسجد بنانے کی خواہش تھی لہٰذ مرحوم کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے اپنے اپنے حصے سے رقم دو۔ پھر وراثت ملے گی لہٰذا کچھ نے مجبور ہو کر بادلِ نخواستہ رقم اپنے اپنے حصے سے ادا کی اور حصہ لیا۔ کیا جبراً کاٹی ہوئی رقم تعمیر مسجد میں لگ سکتی ہے؟ کیا مرحوم کی خواہش کو پورا کرنا ضروری ہے؟ جواب: صرف خواہش کی تکمیل ورثاء کے ذمہ ضروری نہیں، البتہ وصیت کا نفاذ ضروری ہے۔ لیکن اس کے لیے شرط ہے کہ تہائی ترکہ کی حدود میں ہو۔ خواتین کا گھر میں اذان سے پہلے نماز پڑھنا: سوال: ہمارا گھر مسجد کے قریب ہے۔ ہماری عورتیں مسجد کی بجائے گھر میں نماز پڑھتی ہیں کیا یہ اذان سے پہلے نماز پڑھ سکتی ہیں؟ جواب: نماز کا وقت ہو چکا ہو تو عورت گھر میں اذان سے قبل بھی نماز پڑھ سکتی ہے کیونکہ اوّل وقت نماز ادا کرنے کی شریعت میں ترغیب وارد ہے۔ دوسرا اذان کے دعوتی کلمات (حی علی الصلوٰۃ اور حی علی الفلاح) کا زیادہ تر تعلق ان لوگوں سے ہے جن کو باجماعت نماز ادا کرنے کا مکلف بنایا گیا ہے۔ گھر میں عورت اور مرد کا صف میں برابر کھڑا ہونا: سوال: گھر میں عورتیں اور مرد نماز پڑھیں تو کیا وہ برابر کھڑے ہو سکتے ہیں؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ مرد کے برابر کھڑے ہو کر عورت نماز نہ پڑھے۔ جواب:گھر میں جماعت کی صورت میں عورتیں پیچھے کھڑی ہوں۔ چاہے وہ اکیلی کیوں نہ ہو اور عدمِ جماعت کی صورت میں برابر کھڑے ہونے کا کوئی حرج نہیں۔ تصویر والے اخبار کا مسجد میں لانا: سوال: آج کل بعض لوگ اخبارات کا (جن میں مرد وزن کی تصاویر ہوتی ہیں) مساجد میں مطالعہ کرتے
Flag Counter