Maktaba Wahhabi

871 - 829
جوتوں سمیت قبرستان میں جانا: سوال: کیا جوتے قبرستان کے باہر اتارنے چاہئیں؟ جواب: راجح مسلک یہ ہے کہ قبروں میں جوتے مطلقاً اتار دئیے جائیں۔ ہاں البتہ چلنے میں کانٹوں وغیرہ سے بچاؤ کی خاطر پہنا جاسکتا ہے۔ ملاحظہ ہو! ’’تہذیب السنن‘‘ ابن قیم اور ’’فتاویٰ لجنۃ دائمہ‘‘ (۹؍ ۱۲۳) ’’النہایہ‘‘ میں ہے: ((اِنَّمَا اَمرُہُ بِالخَلعِ اِحتَرَامًا لِلمَقَابِرِ، لِاَنَّہٗ کَانَ یَمشِی بَینَھَا)) تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! (احکام الجنائز مولانا محمد عبدہ رحمہ اللہ ) اہل میت کے گھر میں کھانا : سوال: مردے کی تجہیز و تکفین کے بعد میت والے گھر میں جو ٹینٹ وغیرہ لگتے ہیں اور پھر وہاں پر موجود لوگوں کو کھانا وغیرہ ملتا ہے کیا اس کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبوت موجود ہے۔ جواب: مردے کی تجہیز و تکفین کے بعد اہلِ میت کے ہاں اجتماع کا شرع میں کوئی ثبوت نہیں۔ بلکہ حدیث جریر میں اس کو نوحہ کی قبیل سے شمار کیا گیا ہے۔ مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھی جا سکتی ہے؟ سوال: کیامسجد میں نمازِ جنازہ پڑھی جا سکتی ہے ؟ جو اب مطلقاً مکروہ ہے بعذر بارش مکروہ نہیں اور شارعِ عام اور دوسرے کی زمین پر بھی مکروہ ہے۔(شامی کبیری) جواب: نمازِ جنازہ مسجد میں پڑھی جا سکتی ہے۔ صحیح مسلم میں اس امر کی تصریح موجود ہے۔[1]حنفی مفتی کا فتویٰ محل نظر ہے۔ نمازِ جنازہ سے پہلے فرض نماز کا پڑھنا : سوال: نمازِ جنازہ سے پہلے فرض نماز کا پڑھنا کیا ضروری ہے اور اگر فرض نہیں پڑھ سکتا تو جنازہ میں شامل نہ ہو؟ جواب: فرضی نماز سے قبل یا بعد ہر دو صورت میں نمازِ جنازہ میں شمولیت کا جواز ہے۔ اس لیے کہ کسی حدیث میں نہی وارد نہیں۔
Flag Counter