Maktaba Wahhabi

566 - 829
((وَ وَضَعَ یَدَہُ الیُسرٰی عَلٰی فَخِذِہِ الیُسرٰی، وَ حَدَّ مِرفَقَہِ الاَیمَنِ عَلٰی فَخِذِہِ الیُمنٰی )) [1] اس کی تشریح میں ابن رسلان رقمطراز ہیں: (( یَرفَعُ طَرفَ مِرفَقِہٖ مِن جِھۃِ العَضُدِ عَن فَخِذِہٖ، حَتّٰی یَکُونَ مُرتَفِعًا عَنہٗ، کَمَا یَرتَفِعُ الوَتَدُ عَنِ الاَرضِ، وَ یَضَعُ طَرفَہُ الَّذِی مِن جِھَّۃِ الکَفِّ عَلٰی طَرفِ فَخِذِہِ الیُمنٰی )) [2] تشہد میں کس طرح سے بیٹھا جائے؟ سوال: تشہد میں کس طرح سے بیٹھا جاتا ہے ؟ جواب: دوسرے سجدہ کے بعد اُٹھ کر بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھ جانا چاہیے، اور دایاں پاؤں کھڑا رکھا جائے، اور دائیں ہاتھ کو اپنے دائیں گھٹنے پر رکھیں، اور بائیں ہاتھ کو اپنے بائیں گھٹنے پر۔[3] ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے، کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ سجدہ ہوتا جس کے بعد سلام ہے تو اپنا بایاں پاؤں(دائیں طرف) نکالتے اور اپنی بائیں جانب کولہے پر بیٹھتے۔[4] تشہد(التحیات) کے وقت بائیں ہاتھ کی انگلیوں کی کیفیت : سوال: تشہد(التحیات) کے وقت بائیں ہاتھ کی انگلیوں کی کیا کیفیت ہوگی؟ جواب: بائیں ہاتھ کی انگلیوں کو ’’تشہد‘‘ میں بائیں گھٹنے پر پھیلا کر رکھا جائے۔[5] تشہد میں یعنی’’التحیات‘‘ میں انگلیاں رکھنے کی کیفیت: سوال: جب ہم رکوع میں ہوتے ہیں تو ہاتھوں کی انگلیوں کو کشادہ رکھتے ہیں یعنی کھلا رکھتے ہیں اور سجدے میں انگلیوں کو ملا کر رکھتے ہیں اور جب ہم تشہد میں یعنی’’التحیات‘‘ میں بیٹھیں تو انگلیوں کو کیسے رکھنا چاہیے؟ جواب: بحالت تشہد انگلیوں کو ملا کر رکھیں کھولنے کی ضرورت نہیں۔ صحیح مسلم وغیرہ میں حدیث ہے۔ دائیں
Flag Counter