Maktaba Wahhabi

574 - 829
تقاضا یہی ہے، کہ اسے شروع تشہد سے آخر تک حرکت دیتا رہے۔ مولانا عبدالرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ((ظَاھِرُ الحَدِیثِ یَدُلُّ عَلَی الاِشَارَۃِ مِن اِبتِدَائِ الجُلُوسِ )) [1] پھر ((یَدعُوبِھَا)) کا مفہوم بھی یہی ہے۔ سجدوں کے درمیان اشارے والی حدیث کو عبد الرزاق نے’المصنف‘(۲؍۶۸) ،اور اس سے احمد نے ’’مسند‘‘(۴؍۳۱۷) میں،اور طبرانی نے ’المعجم الکبیر‘(۲۲؍۳۳) میں ذکر کیا ہے۔ اس حدیث کے راوی وائل بن حجر رضی اللہ عنہما ہیں۔ اس بارے میں وائل کی دیگر جملہ رویات اس کے خلاف ہیں اور جن لوگوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا وصف بیان کیا ہے ان کی روایات بھی وائل کی اس روایت کے خلاف ہیں۔ ان کے مطلق اور مقید الفاظ کا تعلق تشہد کی بیٹھک سے ہے۔ علامہ بکر بن عبد اﷲ ابو زید فرماتے ہیں: ’’علمائے سلف میں سے کسی نے دو سجدوں کے درمیان اشارہ کرنے کی تصریح نہیں کی، اور نہ کسی نے اس کے مقتضٰی کے مطابق کوئی ’’ترجمۃ الباب‘‘ قائم کیا ہے اور مسلمانوں کا متوارث عمل عدمِ اشارہ اور عدمِ حرکت ہے۔ یہ ان روایات سے ہے جس پر عدمِ عمل میں مسلمان متفق ہیں یا تو اس کے ضعف کی وجہ سے یا اس بناء پر کہ اس کا ظاہر ترتیب حکمی کے خلاف ہے۔ امام بیہقی نے ’السنن الکبریٰ‘(۲؍۱۳۱)میں اس حدیث کے ضعف کی طرف اشارہ کیا ہے۔ شیخ الاسلام ابن باز اور علامہ البانی;نے کہا ہے، کہ عبد الرزاق کی یہ روایت ’’ثوری عن عاصم‘‘ ہے اس میں عبد الرزاق، ثوری سے متفرد ہے۔ محمد بن یو سف فریابی اس کا مخالف ہے۔ جب کہ وہ ہمہ وقت ثوری کے ساتھ رہا ہے۔ انھوں نے حدیث کے اخیر میں سجدۂ مذکورہ کا ذکر نہیں کیا۔ عبد اﷲ بن الولید نے محمد کی متابعت کی ہے۔حدیث کے اخیر میں یہ زیادتی (( ثُمَّ سَجَد)) عبد الرزاق کے اوہام سے ہے۔ روایات اس بات پر متفق ہیں، کہ اشارے کا تعلق پہلے اور دوسرے تشہد کے جلوس سے ہے۔ [2] مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! کِتَابٌ لَا جَدِیدَ فِی اَحکَامِ الصَّلٰوۃِ:ص:۳۸تا ۴۶۔ تألیف علامہ بکر بن عبد اﷲ ابوزید۔ دائیں ہاتھ کٹ جانے کی وجہ سے بائیں ہاتھ کی انگلی کو حرکت دینا: سوال: ایک آدمی کا دایاں ہاتھ کسی وجہ سے کٹ جاتا ہے تو اب حالت نماز میں بائیں ہاتھ کی انگلی کو
Flag Counter