Maktaba Wahhabi

86 - 829
نہیں تو وہ شے پاک ہے۔ اور ایسے پانی سے وضوہوسکتا ہے۔ سبل السلام (۱؍ ۱۲۰) میں ہے: (( ثُمَّ عَدَی ھٰذَا الحُکمُ اِلٰی کُلِّ مَا لَا نَفسَ لَہٗ سَائِلَۃٌ کَالنَحلَۃِ، وَالزََّنبُورِ، وَالعَنکَبُوتِ، وَاَشَبَاہُ ذَالِکَ)) پانی کی نجاست کے متعلق امام مالک کے مسلک کو ترجیح ہو گی یا امام شافعی کے ؟ سوال: پانی کی نجاست کے بارے میں ترجیح امام مالک کے مذہب کو ہے یا امام شافعی کے مذہب قُلَّتَین کو؟ جواب: مسئلہ ہذا میں اہل علم کا سخت اختلاف ہے۔ پہلے گروہ کا استدلال احادیث کے عمومات سے ہے جب کہ دوسری حدیث میں قلتین (پانچ مشکیزوں) کی قید موجود ہے۔ مطلق کو مقید پر محمول کرنا اصول کا معروف قاعدہ ہے۔ لہٰذا ترجیح دوسرے مسلک کو ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! ’’تحفۃ الاحوذی‘‘ اور نیل الأوطار وغیرہ۔ ہمارے شیخ محدث روپڑی رحمہ اللہ نے بھی اسی مسلک کو راجح قرار دیا۔ ملاحظہ ہو7 فتاویٰ اہلِ حدیث: ۱؍ ۲۳۴ مسجد میں کتا پیشاب کرجائے تو کیا کرنا چاہیے؟ سوال: عہد نبوی میں کتے مسجد نبوی میں پیشاب کرتے تھے لیکن اسے دھویا کیوں نہیں جاتا تھا؟ جواب: اس حدیث میں ابتدائی حالت یعنی اصل اباحت (جواز) کا بیان ہے ۔ اس کے بعد پھر مسجدوں کی تکریم و تطہیر کا حکم ہوا۔ (فتح الباری :۱؍ ۲۷۹) دودھ پیتے بچی یا بچے کے پیشاب کا کیا حکم ہے؟ سوال: حدیث پاک کی رُو سے ایک بچے (لڑکے) کا پیشاب اس کے ایام رضاعت کے دوران کپڑے پر لگ جائے تو اس جگہ کپڑے پر پانی کے چھینٹے لگا دینے سے نماز کے لیے پاک ہو جاتا ہے۔ کیا اسی دوران چند ایک ذیلی صورتوں میں بھی جواز ہے؟ ۱۔ بچہ صرف اپنی ماں کا دودھ پیتا ہو یا کسی اور خاتون کابھی؟ ۲۔ بچہ اگر اپنی ماں کے دودھ کی مدت پوری نہ ہوسکنے کی وجہ سے چوپائے کا دودھ بھی پیتا ہو؟ ۳۔ بچہ اپنی ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ دیگر خوراک (گندم چاول وغیرہ) بھی کھاتا ہو؟ ۴۔ بچے کو اس کی ماں کے دودھ نہ ہونے کی وجہ سے دیگر خوراک ہی کھلائی جاتی ہو؟
Flag Counter