Maktaba Wahhabi

527 - 829
پیٹ لگانا اس میں شامل نہیں اور صاحبِ بہارِ شریعت نے جو وضاحت کی ہے۔ دلیل سے اس کی تائید حاصل ہونا مشکل امر ہے۔ سجدہ کے لیے ماتھا ننگا ہونا : سوال: کیا سجدہ کے لیے ماتھا ننگا ہونا ضروری ہے؟ نیز اگر پیشانی کپڑے یا ٹوپی وغیرہ سے ڈھکی ہوئی ہو تو سجدہ ہوجائے گا؟ جواب: اصل یہ ہے، کہ بحالت سجدہ پیشانی ننگی ہو اور اگر کپڑے یا ٹوپی وغیرہ سے ڈھکی ہو تو سجدہ ہوجائے گا۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! (المغنی فقیہ ابن قدامۃ ۲؍ ۱۹۷ تا ۱۹۹۔ طبع دارعالم الکتب ) سجدوں میں تسبیحات کی تعداد: سوال: فرض نماز میں امام سجدہ کرتے وقت زیادہ سے زیادہ کتنی بار تسبیحات پڑھے۔ کم از کم نماز میں کتنا وقت لگائے؟ جواب: بحالتِ ِ رکوع اور سجدہ شرع میں تسبیحات کا کوئی تعین نہیں۔ لمبی نماز میں زیادہ پڑھی جائیں اور مختصر نماز کی صورت میں کم۔ علامہ شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: (( لَا دَلِیلَ عَلٰی تَقیِیدِ الکَمَالِ بِعَدَدٍ مَعلُومٍ ، بَل یَنبَغِی الاِستِکثَارُ مِنَ التَّسبِیحِ عَلٰی مِقدَارِ تَطوِیلِ الصَّلٰوۃِ مِن غَیرِ تَقیِیدٍ بِعَدَدٍ )) [1] اسی طرح نماز میں وقت صَرف کرنے کی شریعت میں کوئی حد بندی نہیں۔ یہ مصلِّی(نمازی) کی نشاط پر منحصر ہے۔ ہاں البتہ اگر یہ صاحب امام ہوں تو بایں صورت نماز مختصر پڑھانی چاہیے۔ حدیث میں ہے: ((فَاِنَّ فِیھِمُ الضَّعِیفَ وَالکَبِیرَ ، وَذَا الحَاجَۃِ )) [2] سجدہ میں پڑھی جانے والی دعائیں کتنی مرتبہ پڑھی جائیں؟ سوال: سجدے کی مختلف دعائیں جو حدیث میں ائی ہیں ، کیا ((سُبحَانَ رَبِّیَ الاَعلٰی)) کی طرح تین مرتبہ پڑھی جائیں گی؟ جیسے سُبحَانَکَ اللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَ بِحَمدِکَ اللّٰھُمَّ اغفِرلِی دعا ہے؟
Flag Counter