Maktaba Wahhabi

786 - 829
مکان یا گاؤں میں) نماز قصر پڑھیں یا پوری ۔ مزید برآں زید کا ایک مکان ضلع بھکر میں بھی ہے ۔ جہاں بالآخر( جلد یا بدیر) جا کر رہنے کا خیال ہے وہاں نماز کے بارے میں کیا حکم ہو گا؟ مزید یہ کہ نماز قصر کتنے دن تک پڑھی جا سکتی ہے؟ جواب: احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ جائے مِلک(اپنی ملکیت والی جگہ یا مقام) میں نماز کا اتمام کیاجائے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! ( الاعتصام، شمارہ:۴۱،جلد نمبر:۴۲ ۱۹۹۰ء) مستقل کسی جگہ ٹھہرنے کے عزم کے ساتھ قریباً چار یوم تک قصر پڑھی جا سکتی ہے۔ اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع کے موقع پر ۴ ذی الحجہ کو مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے اور ۸ تاریخ کو منیٰ کی طرف روانہ ہو گئے۔ ان أیام میں آپ دوگانہ پڑھتے رہے اور یہ قیام بہ نیت عزم وجزم تھا۔ اس سے زیادہ دنوں کی فیصلہ کُن دلیل نہیں مل سکی۔ البتہ حالت تردّد میں بلا عزم اور پختہ ارادہ کے بغیر جب تک انسان سفر میں ہے بلا تحدید أیام قصر ہو سکتی ہے۔ ملکیت والے مقام پر نماز: سوال: ہمارے والد محترم اپنا آبائی گاؤں چھوڑ کر سیالکوٹ میں مستقل رہائش اختیار کر چکے ہیں گاؤں میں ان کی اب ذاتی رہائش کوئی نہیں ہے ایک دینی ادارہ قائم کر رکھا ہے۔ ہفتہ عشرہ بعد دو یوم کے لیے ادارہ کا نظم و نسق دیکھنے جاتے ہیں۔ ان کے لیے کیا حکم ہے کہ گاؤں میں نمازِ قصر پڑھیں یا مکمل؟ حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے واضح فرمائیں۔ جواب: صورتِ مرقومہ میں آپ کے والد محترم نمازِ قصر پڑھ سکتے ہیں۔ پہلی بات یہ ہے کہ وہ مسافر ہیں اور مسافر کے لیے صلوۃِ قصر مشروع ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ یہاں ملکیتِ ارضی کا مسئلہ بھی مفقود ہے جس کی بناء پر بعض سلف اتمامِ صلوٰۃ(نمازِ مکمل کرنے) کے قائل ہیں۔ ’’مصنف ابن ابی شیبہ‘‘ میں اس امر کی تصریح موجود ہے۔ کیا اپنی زرعی زمین پر نمازِ قصر ہو سکتی ہے؟ سوال: ایک شخص کا گھر میانوالی میں ہے اس کی زرعی زمین ڈیرہ وغیرہ بھکر میں ہے۔ وہ خود لاہور اپنے لڑکے کے پاس رہتا ہے۔ کیا اس کی نما زمیانوالی اور بھکر میں سفری ہو گی یا پوری پڑھنی ہوگی؟ اس شخص نے کبھی کبھار میانوالی یا بھکر جانا ہوتا ہے۔ جواب: صورت مسؤلہ میں جس شخص کا ذکر ہے یہ میانوالی اور بھکر میں نماز پوری پڑھے۔ احتیاط کا تقاضا
Flag Counter