Maktaba Wahhabi

276 - 829
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا ہے: ’’غیّ ‘‘ جہنم میں ایک وادی کا نام ہے۔ (تفسیر قرطبی: ۱۱؍ ۱۲۵) پنجگانہ نماز کی رکعات کی تفصیل حدیث کی روشنی : سوال: پنجگانہ نماز کی رکعات کی تفصیل حدیث کی روشنی میں بیان فرمائیں کہ کچھ لوگ پنجگانہ نماز کی رکعات اس طرح پڑھتے ہیں، فجر ۴ رکعت ،ظہر ۱۰ رکعت، عصر ۴ رکعت ،مغرب ۵ رکعت اور عشاء۷ رکعت اور بعض فجر ۴ رکعت، ظہر ۱۲ رکعت، عصر۴ رکعت، مغرب۷ رکعت اور عشاء ۱۷ رکعت۔ کیا نیچے والی رکعات پڑھنے والا درست ہے یا اُوپر والا، اور حدیث میں ان کی تعداد کتنی ہے۔ اگر کوئی نیچے والی رکعتیں پڑھے تو وہ بدعت تو نہیں کرے گا اور اگر اُوپر والی رکعات پڑھے تو نماز درست ہو گی؟ جواب: نمازوں کی رکعات کی پہلی تعداد زیادہ صحیح ہے۔ البتہ عشاء کے بعد وِتر ایک سے لے کر ۹ تک پڑھے جا سکتے ہیں۔ پڑھے جا سکتے ہیں۔ مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! ہمارے شیخ محدث روپڑی رحمہ اللہ کی کتاب’’تعلیم الصلٰوۃ‘‘(ص: ۵۵۔۵۶، ۶۱ تا۶۳) دورانِ نماز اگر شیطانی وسوسہ آئے تو کیا کریں؟ سوال: کوئی شیطانی وسوسہ دل و دماغ میں اٹھتا ہے تو فوراً (أَعُوذُ بِاللّٰہِ) اور (لَاحَولَ) پڑھ لیتی ہوں لیکن کبھی کبھی نماز کی حالت میں انتہائی خوفناک بلکہ اتنا وحشتناک وسوسہ اٹھتا ہے کہ دل دہل جاتا ہے ایسی صورت میں کیا کیا جائے؟ حالانکہ حفظ ما تقدم کے طور پر اکثر و بیشتر سورہ فاتحہ کے شروع میں أَعُوذُ بِاللّٰہِ پڑھتی ہوں ، مگر پھر بھی کبھی کبھی یہ حملہ نماز کے دوران ہو جاتا ہے اس وقت سمجھ نہیں آتی کہ کیا کروں۔ جواب: ایسی صورت میں بحالتِ نماز ہی تعوذ پڑھ کر تین دفعہ بائیں طرف پھونک مارا کریں۔[1] کیا داڑھی منڈوانے اور شلوار ٹخنوں سے نیچے رکھنے پر نماز میں نقص واقع ہوتا ہے؟ سوال: موحد، پرہیز گار شخص جو ساری نمازیں جماعت کے ساتھ ہی پڑھتا ہے۔داڑھی منڈواتا ہے شلوار ٹخنوں سے نیچے رکھتا ہے اور اس پر اصرار کرتا ہے کیا ایسی چیزوں سے نماز میں نقص واقع تو نہیں ہوتا؟ جواب: ایسے امور سے نماز میں نقص پیدا ہوتا ہے۔ یہ اعمال﴿اِنَّ الصَّلَاۃَ تَنھٰی عَنِ الفَحشَآئِ وَالمُنکَرِ﴾(العنکبوت:۴۵) کے برعکس اور منافی ہیں، جو یقیناً خسارے کا سودا ہے۔
Flag Counter