Maktaba Wahhabi

354 - 829
بخاری رحمہ اللہ نے اپنی ’’صحیح‘‘ میں آثار و اقوال اور حدیث سے اس بات کو ثابت کیا ہے۔ چنانچہ فرماتے ہیں: (( بَابُ اِذَا کَانَ بَینَ الاِمَامِ، وَ بَینَ القَومِ حَائِطٌ، اَو سُترَۃٌ ۔ وَ قَالَ الحَسنُ: لَا بَأسَ أَن تُصَلِّیَ ، وَ بَینَکَ ، وَ بَینَہٗ نَھرٌ۔ وَ قَالَ اَبو مِجلَز: یَاتَمُّ بِالاِمَامِ، وَ اِن کَانَ بَینَھُمَا طَرِیق،ٌ اَو جِدَارٌ ، اِذَا سَمِعَ تَکبِیرَ الاِمَامِ)) مشارالیہ فاصلہ کوئی زیادہ معلوم نہیں ہوتا۔ لہٰذا بایں صورت باجماعت نماز پڑھی جاسکتی ہے، بشرطیکہ عورتیں امام سے آگے نہ ہوں۔ سوال: ہمارے گھر سے تھوڑے فاصلے پر مسجد ہے جہاں جمعہ کی نماز سپیکر لگا کر پڑھتے ہیں، میری والدہ گھر میں سپیکر کی آواز پر امام کی اقتداء میں نماز پڑھتی ہیں۔ یعنی وہ ظہرکی نماز ادا نہیں کرتیں۔ کیا اس طرح کرنا درست ہے؟ جواب:گھر میں امام مسجد کی اقتداء میں جمعہ یا کوئی دوسری نماز نہیں پڑھنی چاہیے۔ کیونکہ فاصلہ زیادہ ہے جس سے اقتداء میں خلل واقع ہونے کا اندیشہ ہے۔ لہٰذا گھر میں بمطابق عادت اپنی تمام نمازیں الگ پڑھنی چاہئیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ابوبکر ؓنے ؟ سوال: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آخری وقت میں ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ نماز پڑھائیں تو ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھانی شروع کی بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی آکر نماز میں شامل ہو گئے۔ آیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی یا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پڑھی اور ابوبکر کی اقتداء میں سب مقتدیوں نے پڑھی؟ اس کا جواب مدلل ارسال کریں۔ جواب: مسئلہ ہذا میں اہلِ علم کا سخت اختلاف ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے، کہ اس سلسلہ میں وارد روایات مختلف ہیں۔ اسی بناء پر علماء کے مذاہب بھی مختلف ہیں۔ بعض نے مسلکِ ترجیح کو اختیار کیا ہے، کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ مأموم تھے۔ اس روایت کی بناء پر کہ جس میں اس امر کی تصریح موجود ہے۔ اس لیے بھی کہ راویٔ حدیث أبومعاویہ نے اپنی روایت میں تصریح کی ہے ،کہ (( یَقتَدِی أَبُو بَکرٍ بِصَلٰوۃِ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، وَالنَّاسُ یَقتَدُونَ بِصَلَاۃِ أَبِی بَکرٍ)) [1] ’’ابوبکر رضی اللہ عنہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی اقتداء کر رہے تھے اور لوگ ابوبکر رضی اللہ عنہ کی نماز کی اقتداء کر
Flag Counter