Maktaba Wahhabi

640 - 829
جس رکعت میں شامل ہوئے ہیں وہ رکعت پہلی تصور ہو گی؟ سوال: مقتدی امام کے ساتھ جس رکعت میں شامل ہوگا وہ مقتدی کی پہلی رکعت تصور ہو گی یا جو رکعت امام کی ہے وہی مقتدی کی ہو گی؟ جواب: مقتدی امام سے جس رکعت میں ملتا ہے وہ اس کی پہلی رکعت ہوتی ہے … راجح مسلک یہی ہے۔ نماز میں شامل ہونے والے کی کونسی رکعت پہلی ہوگی؟ سوال: مثال کے طور پر اگر مقتدی کو امام کے ساتھ ایک ہی رکعت ملی تو کیا اب وہ ثنا پڑھنے کے بعد مزید دو رکعت پڑھ کر تشہد میں بیٹھے گا… یا کیا کرے؟ جواب:صحیح بخاری میں وارد ہے:(( مَا أَدْرَکْتُمْ فَصَلُّوْا وَ مَا فَاتَکُمْ فَأَتِمُّوْا)) [1]یعنی جتنی نماز امام کے ساتھ پاؤ پڑھو اور جتنی فوت ہو جائے پوری کرو۔‘‘ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مقتدی امام کے فارغ ہونے کے بعد جتنی نماز پڑھتا ہے وہ اس کی پچھلی نماز ہے اور جو امام کے ساتھ پڑھی وہ اس کی پہلی ہے۔ جب یہ پچھلی ہوئی تو بقیہ سارا عمل پچھلی جیسا ہونا چاہیے۔ ثنا نہیں پڑھے گا ، مزید ایک رکعت پڑھ کر تشہد میں بیٹھے گا۔ باجماعت نماز میں بعد میں شامل ہونے والا نماز کس طرح شروع کرے؟ سوال: مقتدی جب جماعت میں شامل ہو تو تکبیر تحریمہ کے بعد ہاتھ باندھے، پھر رفع الیدین کرکے سجدہ یا تشہد میں امام کے ساتھ شریک ہویا سیدھا رفع الیدین کرکے امام کے ساتھ شامل ہو جائے۔ جواب: ظاہر یہ ہے کہ مقتدی ہاتھ باندھے بغیر بعد از تکبیر تحریمہ اسی حالت میں چلا جائے جس میں امام کو پاتا ہے۔ جامع ترمذی میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں ہے: ((فَلْیصْنع کما یصنع الامام)) [2] اور سنن ابی داؤد میں قصہ معاذ رضی اللہ عنہ میں ہے: ((لا أراہ علی حال الا کنت علیھا)) [3] علامہ احمد شاکر رحمہ اللہ نے جامع ترمذی کے حاشیہ پر اور علامہ البانی رحمہ اللہ نے السلسلۃ الصحیحۃ (رقم:۱۱۸۸) میں اس کو صحیح کہا ہے۔
Flag Counter