Maktaba Wahhabi

335 - 829
نماز کے لیے اقامت یعنی تکبیر کہنا اقامت کا جواب دیناچاہئے یانہیں ؟ سوال: اقامت کا جواب دیناچاہئے یانہیں ؟ جماعت المسلمین کے امیر مسعود احمد نے لکھا ہے کہ اقامت کا جواب دینا کسی حدیث سے ثابت نہیں جواب: اقامت کا جواب دینے کی حدیث سنن ابو داود میں ہے لیکن اس کی سند میں ضعف ہے۔ اس میں دو راوی محمد بن ثابت العبدی اور شہر بن حوشب ضعیف ہیں ، نیز ان دونوں کے درمیان راوی مجہول ہے ۔لہٰذا یہ حدیث قابل عمل نہیں ہے ۔ بیت اللہ میں سپیکر ہونے کے باوجودمکبر کا تکبیرات کہنا: سوال: بیت اللہ میں امام کی آواز سپیکر پر سنائی دیتی ہے، اس کے باوجود سپیکر (آلہ مُکَبِّر الصّوت) میں تکبیرات کہتا ہے، اس کی کیا ضرورت ہے؟ جواب: مکبّرکا جواز چونکہ شرع میں علیٰ الاطلاق مسلمہ ہے، اس لئے اگر کوئی اس کو برقرار رکھتا ہے تو اس پر اعتراض نہیں ہوسکتا۔ بسا اوقات مسجدکا سپیکر خراب ہوسکتا ہے جس کا مشاہدہ بیت اللہ میں عملاً ہوچکا ہے تواس صورت میں مکبرسے استفادہ کی ایک ضرورت بھی ہے ۔ اقامت پڑھنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ سوال: کیا اقامت میں حی علی الصلوۃِ میں ۃ پر زیر پڑھنا، قدقامت الصلوٰۃ پر وقف کرنا جائز ہے ؟ جواب: اقامت کے ان کلمات کے اعراب کی ادائیگی کا محض جواز ہے، ورنہ اصلاً سماع میں وقف ہے۔[1] کیا تکبیر کہنا صرف مؤذن کا حق ہے؟ سوال: صورتِ احوال یہ ہے کہ ہماری مسجد میں چند نمازیوں کی وجہ سے مندرجہ ذیل مسئلہ اختلاف کا باعث بناء ہوا ہے۔ براہِ کرام ہماری رہنمائی فرمائی جائے۔ 1....کیا تکبیر کہنا صرف مؤذن کا حق ہے؟
Flag Counter