Maktaba Wahhabi

353 - 829
جواب: سپیکر پر نماز پڑھانا درست عمل ہے ، کیونکہ یہ محض آواز کے دور تک پہنچانے کا ایک آلہ ہے جو معاون کی حیثیت رکھتا ہے، اصل اقتدا تو امام یا سامع ہے۔ اس کے جواز میں کوئی کلام نہیں ہونی چاہئے ، آج کل معتدل احناف کا عمل بھی اسی پر ہے۔ مسجد کے سپیکر پرآواز سن کر عورت کاگھر میں امام مسجد کی اقتداء کرنا: سوال: الاعتصام کی کسی سابقہ اشاعت میں پڑھا ہے کہ مسجد کے سپیکر پرآواز سن کر عورت کاگھر میں امام مسجد کی اقتداء میں نماز ادا کرنا درست نہیں ، فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے اقتداء میں خلل پڑتا ہے۔ اگر امام کے نظر نہ آنے کی وجہ سے ہے توہمارے محلے کی مسجد میں جس جگہ امام نماز پڑھاتا ہے، اس سے اوپر والی منزل والے اور مسجد میں نماز پڑھنے والی عورتیں نیچے نہ توامام یا مقتدیوں کو دیکھ سکتے ہیں اور نہ سپیکر کے بغیر امام کی آواز سن سکتے ہیں ۔ اگر کبھی بجلی بند ہو جانے کی وجہ سے سپیکر پر امام کی آواز سنائی دینا بند ہو جائے تو اس وقت کوئی تکبیروغیرہ کے ذریعے دوسرے نمازیوں کو آگاہ بھی نہیں کرتا ۔ ایسی مسجد میں امام کی اقتداء کرنے والوں اور گھر میں امام کی اقتداء کرنے والیوں کی حالت اقتداایک جیسی ہے۔ اب کیاآپ ان دونوں پرایک ہی حکم لگائیں گے؟ خیال رہے کہ امام کو شاذو نادر ہی سہو ہوتا ہے اور عام حالات میں آواز سن کربخوبی اقتداء کی جاسکتی ہے۔ جواب: مسجدمیں بجلی بند ہو جانے کی صورت میں بآواز بلند تکبیر کے ذریعہ دوسرے نمازیوں کوآگاہ کرنا چاہیے۔ امام یا مکبّر کے سہو یا عدمِ سماع کی صورت میں عورتیں خود اپنی نماز مکمل کر لیں اقتداء ان کی درست ہے جبکہ سابقہ مشارالیہ صورت میں اقتداء ہی غیر درست ہے۔شاذو نادر حالت کوعمومی حالت پرقیاس کرنا ویسے بھی صحیح نہیں لہٰذا دونوں حالتوں میں فرق واضح ہے۔ویسے اصل یہ ہے کہ عورتوں کوامام نظر آنا چاہیے۔ملاحظہ ہوفتاویٰ اسلامیہ(۲؍۵) امام اور مقتدیوں کے درمیان دیوار، سُترہ ، نہر یا راستے وغیرہ کے فاصلے پر نماز پڑھنا: سوال: خواتین نے تقریباً ۱۰۰ میٹر دور ایک مسجد سے الاؤڈ سپیکر کی تار کے ذریعے جمعہ کی باجماعت نماز ادا کرنے کااہتمام کیا ہے۔ امام یا خطیب کی آواز صاف سنائی دیتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ کیا یہ طریقہ درست ہے کہ مسجد سے باہر ایسا اہتمام کر لیا جائے؟ یہاں اعتبار فاصلے کا ہوگا یا صف کے ساتھ صف کے اتصال کا؟ جواب: امام اور مقتدیوں کے درمیان دیوار، سُترہ ، نہر یا راستے وغیرہ کے فاصلے پر نماز پڑھی جاسکتی ہے۔ امام
Flag Counter