Maktaba Wahhabi

127 - 829
ابواب الوضوء مسواک کے احکام و مسائل مسواک کرنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟ سوال: مسواک کرنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟ اس کا سائز ، پکڑنے کا طریقہ اور دانتو ں پر ملنے کی پوری کیفیت جو سنت سے ثابت ہو تفصیل کے ساتھ بتا دیں۔ مسواک کے آداب کے حوالے سے ایک مضمون میں پڑھا تھا کہ ۱۔ مسواک کرنے کے بعد مسواک کو اگر دھویا نہ جائے تو شیطان مسواک کرتا ہے۔ ۲۔ مسواک ایک بالشت سے زیادہ لمبی نہیں ہونی چاہیے ورنہ شیطان اس پر سوار ہوتا ہے۔ ۳۔ مسواک پوری مٹھی میں پکڑ کر نہ کی جائے اس سے بواسیر پیدا ہو جاتی ہے۔ ۴۔ مسواک لیٹ کر نہ کی جائے کیونکہ اس سے تلی بڑھ جاتی ہے۔ ۵۔ مسواک زمین یا میز پر افقی شکل میں نہ رکھی جائے، اس طرح لٹا کر رکھنے سے جنون کا خوف ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ آداب قرآن و حدیث سے ثابت ہیں؟ جواب: استعمال کے بعد مسواک کو دھونا ضروری نہیں۔ مذکورہ شیطانی عمل کا کسی روایت میں ذکر نہیں، مسواک کے لیے بالشت کی شرط ثابت نہیں ، مٹھی میں پکڑ کر مسواک کرنے کی کہیں ممانعت نہیں، مسواک کو میز وغیرہ پر رکھنے میں کوئی حرج نہیں، کوئی بیماری لاحق نہیں ہوتی۔ مذکورہ آداب خود ساختہ ہیں۔ قرآن وحدیث سے ثابت نہیں۔ مسواک کا سائز اور پکڑنے کا طریقہ: سوال: مسواک کرنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟ اس کاسائز،پکڑنے کا طریقہ اور دانتوں میں کرنے کی پوری کیفیت ذکر فر مائیں۔ (ابو عمار کراچی) جواب:مسواک لمبائی میں زبان کے مختلف اطراف پر ہونی چاہیے اور چوڑائی میں اسے دانتوں پرمسواک
Flag Counter