Maktaba Wahhabi

361 - 829
روپڑی رحمہ اللہ سے ابتدائی مراحل سے لے کر سالہا سال تک استفادہ کا موقعہ میسر رہاہے۔(رحمہما اللہ رحمۃ واسعۃ) قارئین کرام ان کے لئے مغفرت کی دعا فرمائیں! ایک امام کا دوبار جماعت کروا نا: سوال: کیا ایک امام دوبارہ جماعت کروا سکتا ہے ؟ میں ایک مسجد کا مستقل امام و خطیب ہوں، اتفاق سے میں شہر گیا وہاں نماز کا وقت ہو چکا تھا،انھوں نے مجھے نماز پڑھانے کو کہا ،میں نے وہاں نماز پڑھائی پھر واپس اپنے گاؤں پہنچا تو وہاں میرا انتظار تھا میں نے وقت پر پہنچ کر وہاں بھی دوبارہ نماز پڑھائی، اس پر کچھ لوگوں نے اعتراض کیا تو میں نے دلیل کے طور پر یہ حدیث پیش کی کہ ابو سعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی مسجد میں آیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ چکے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا اس پر کون صدقہ کرے گا؟ ایک شخص کھڑا ہوا اور اس نے آنے والے کے ساتھ باجماعت نماز پڑھی۔(ابوداؤد، کتاب الصلاۃ) [1] اس پر ساتھیوں نے اعتراض کیا کہ وہ شخص پہلے مقتدی تھا۔ امام نہیں تھا۔ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ والی حدیث پر بھی وہ یہ اعتراض کرتے تھے کہ معاذ بھی پہلے امام نہیں تھے۔ بلکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقتدی تھے۔ آپ وضاحت کرکے مستفید فرمائیں۔ جواب: مسئلہ ہذا کی شرع میں مثال ملنا مشکل ہے ، البتہ فرضیتِ صلوٰۃ کی ابتداء میں امامتِ جبرائیل سے اس بات کی نشان دہی ہوتی ہے کہ نماز کا امام ایک دن کی نماز میں دو دفعہ امام نہ بنے۔ حضرت جبرائیل اسی روز تاخیر کے ساتھ دوبارہ بطورِ امام رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھا سکتے تھے بالخصوص جب کہ ان کی نفلی نماز تھی۔ لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ دوسرے روز آخری وقت میں نماز پڑھائی۔ تاہم اگر کوئی سبب اس بات کا متقاضی ہو، تو دوسری مرتبہ جماعت کروانا جائز ہی معلوم ہوتا ہے۔ مثلاً مقتدیوں میں امامت کی اہلیت نہیں ہے یا وہ سب گونگے وغیرہ ہیں۔ ظاہر ہے کہ عام حالات میں اہلیت کے ساتھ ساتھ سلیم الاعضاء (اعضاء کا صحیح) ہونا تقدیم کا باعث ہے۔ ’’کیا ایک امام دو بار جماعت کروا سکتا ہے؟‘‘ ایک تعاقب: سوال: راقم ایک عرصے سے آپ کے علم و فضل سے استفادہ کر رہا ہے اور مجلہ الاعتصام کا ۱۸ سال سے
Flag Counter