Maktaba Wahhabi

584 - 829
۱۔ مولانا خالد جاویداختر مرجالوی۔۱۷۔۲۴، نومبر۸۹ء۔ ۲۔ پیر محب اﷲ شاہ۔دسمبر۱۹۸۹ء ۳۔ مولانا نیک محمد مرحوم۔۲۵۔دسمبر۱۹۸۹ء (۲) بعض روایات میں ’’تشہد اوّل‘‘ میں بھی دعاء کا ذکر موجود ہے۔ چنانچہ سنن نسائی میں ہے: ((وَلْیَتَخَیَّرْ أَحَدُکُمْ مِنَ الدُّعَاء أَعْجَبَہٗ إِلَیْہِ، فَلْیَدْعُ اللّٰہَ عزّوجل‘ (ص:۱۷۴۔طبع مجتبائی) [1] ’’چاہیے کہ ایک تمہارا اپنی من پسند دعاء پڑھ کر اﷲ سے مانگے۔‘‘ قعدۂ اخیرہ میں درود واذکار آخری تشہد میں درود کے بعد پڑھی جانے والی دعائیں کونسی ہیں؟ سوال: نماز کے آخری تشہد میں درود شریف کے بعد ((رَبِّ اجعَلنِی…الخ)) اور ((رَبَّنَا اٰتِنَا…الخ)) کب اور کیسے شروع ہوا۔ اصل دعا کونسی ہے جو فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے عین مطابق ہو؟ جواب: سلام پھیرنے سے قبل نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازی کو اختیار دیا ہے، جونسی دعا چاہے۔ پڑھ سکتا ہے۔ حدیث میں ہے: ((ثُمَّ یَتَخَیَّرُ مِنَ الدُّعَائِ أَعجَبَہٗ إِلَیہِ، فَیَدعُوا)) [2]پھر جو دعا نمازی کو زیادہ پسند ہو پڑھ لے۔‘‘ منصوص بعض دعائیں ملاحظہ فرمائیں! ۱۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوذُبِکَ مِن عَذَابِ القَبرِ، وَ اَعُوذُبِکَ مِن فِتنَۃِ المَسِیحِ الدَّجَّالِ، وَاَعُوذُبِکَ مِن فِتنَۃِ المَحیَا، وَ فِتنَۃِ المَمَاتِ۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوذُبِکَ مِنَ المَأثَمِ وَالمَغرِمِ۔ [3] ۲۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّی ظَلَمتُ نَفسِی ظُلمًا کَثِیرًا۔ وَ لَا یَغفِرُ الذُّنُوبَ اِلَّا اَنتَ۔ فَاغفِرلِی مَغفِرَۃً مِّن عِندَکَ ، وَارحِمنِی۔ اِنَّکَ اَنتَ الغَفُورٌ الرَّحِیم۔ [4]
Flag Counter