Maktaba Wahhabi

484 - 829
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی روایت کی اسنادی حیثیت: سوال: ’’مشکوٰۃ المصابیح‘‘ کے مصنف نے ’’باب صِفَۃِ الصَّلٰوۃِ‘‘ میں حضرت علقمہ سے انھوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے بیان کیا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم رفع یدین نہیں کرتے تھے۔ اس پر امام ابوداؤد نے عدمِ صحت کا حکم لگایا ہے۔ برائے مہربانی وضاحت فرما دیجئے کہ یہ صحیح کیوں نہیں ؟ اور یہ کہ رفع یدین سنت ہے یا نماز کا رکن یا شرط؟اور اس کے بارے میں کیا کسی امام کا قول بھی ملتا ہے کہ رفع یدین کرنا یا نہ کرنا دونوں طرح صحیح ہے۔ کیا رفع یدین نہ کرنے سے نماز میں کمی آ جاتی ہے؟ جواب: اس حدیث کی عدمِ صحت کی مختلف وجوہ ہیں۔ ناقدینِ ائمہ حفاظ نے اس کو ضعیف قرار دیا۔ اس حدیث کا دارومدار عاصم بن کلیب راوی پرہے، جو اس میں منفرد ہے۔ علی بن مدینی فرماتے ہیں: کہ اس کے منفرد ہونے کی صورت میں کوئی روایت قابلِ حجت نہیں ہوتی۔ اگر اس کی سند صحیح تسلیم کر لی جائے تو پھر نتیجہ یہ ہوگا کہ ابن مسعود تکبیرِ تحریمہ کے علاوہ رفع یدین بھول گئے جس طرح کہ بہت سارے امور اور بھی بھول گئے تھے۔ مثلاً وہ رکوع میں ہاتھ گھٹنوں پر رکھنے کی بجائے، تطبیق (آپس میں ملاکر گھٹنوں کے اندر رکھنے) کے قائل تھے۔ جب کہ دیگر سب صحابہ] ان کے مخالف تھے۔ انہوں نے رفع الیدین کی نفی کی ہے۔ جب کہ اثبات نفی پر مقدم ہے۔ احادیثِ رفع الیدین ابن مسعود کی حدیث پر مقدم ہیں۔ کیونکہ یہ بہت سارے صحابہ رضی اللہ عنہم سے منقول ہیں، یہاں تک کہ علامہ سیوطیؒ نے کہاہے کہ احادیثِ رفع یدین نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے متواتر ہیں۔ احتمال ہے کہ آغاز ِ نماز میں رفع یدین کے بعد مزید اضافہ ہوگیا ہو۔ علامہ زیلعی حنفی نے نصب الرایۃ (۱؍۲۰۷) میں اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے تلخیص (ص ۸۳) میں ابن ابی حاتم کی ’’علل‘‘ ( ص :۹۶) سے نقل کیا ہے کہ : ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شروع کے علاوہ رفع الیدین نہیں کیا۔‘‘ یہ سفیان ثوری کا وہم ہے۔ امام بخاری نے وہم کی دلیل یہ بیان فرمائی ہے، کہ عاصم بن کلیب سے عبداللہ بن ادریس بھی روایت کرتے ہیں اور امام احمد بن حنبل یحییٰ بن معین سے نقل کرتے ہیں، کہ ابن ادریس کی کتاب میں نے خود دیکھی ہے۔ اس میں یہ لفظ موجود نہیں، سفیان کی یہ روایت زبانی ہے اور مسلَّمہ اصول ہے کہ کتاب کو حفظ پر ترجیح ہے۔ پھر امام صاحب ’’جزء رفع الیدین‘‘ میں فرماتے ہیں کہ ((ھٰذَا ھُوَ المَحفُوظُ عِندَ اَھلِ النَّظرِ مِن حَدِیثِ ابنِ مَسعُودٍ)) حضرت شاہ ولی اللہ صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: کہ میں رفع الیدین کرنے والوں کو نہ کرنے والوں
Flag Counter