Maktaba Wahhabi

536 - 829
اضافہ کرے۔ پھر قبل از سلام سجدۂ سہو کرکے فارغ ہو جائے۔ یہ جو طریقِ کار امام مسجد نے اختیار کیا ہے اس کی چنداں ضرورت نہیں تھی۔ مضٰی ما مضی (جوہو گیا سو ہو چکا) اب اسے دہرانے کی ضرورت نہیں۔ فرض یا نفل نماز کی ایک رکعت زیادہ پڑھنے کے لیے کھڑا ہونے کی صورت: سوال: اگر کوئی شخص بھولے سے فرض یا نفل نماز کی ایک رکعت زیادہ پڑھنے کے لیے کھڑا ہو جائے۔ امام ہو یا منفرد۔ یاد آنے پر انھیں منسوخ کرے۔ وہ بیٹھ جائے یا وہ دو رکعت جاری رکھے، اور پھر اس کے ساتھ دانستہ جفت بنانے کی غرض سے۔مزید ایک رکعت پڑھے یا بس وہی رکعت پڑھ کر سجدۂ سہو کرے۔ کیا محدثین کا اس بارے میں اختلاف ہے۔ حدیث کے ساتھ گہرا شغف رکھنے والوں کا اس بارے میں کیا مذہب ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں احکام بدلتے رہتے تھے اس لیے صحابہ رضی اللہ عنہم نے سبحان اﷲ، سبحان اﷲ نہیں کہا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رکعت زیادہ پڑھ لی تھی۔ جواب: ایسا شخص یاد آنے پر بیٹھ جائے۔ اسے جفت بناء کر مزید اضافہ نہ کرے۔ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ ایک سوال کے جواب میں فرماتے ہیں: لا علمی میں اگر مقتدی کھڑے ہو جائیں، تو ان کی نماز باطل نہ ہو گی۔ البتہ اگر انھیں غلطی کا علم ہو جائے، تو انھیں امام کی اتباع نہیں کرنی چاہیے، بلکہ بیٹھے انتظار کرتے رہیں اور جب وہ سلام پھیرنے لگے، تو اس کے ساتھ سلام پھیر دیں یا اس سے قبل ہی سلام پھیر دیں، مگر انتظار احسن ہے۔ الفتاویٰ الکبریٰ(۱؍۱۳۷) نیز علامہ صنعانی رحمہ اللہ حدیث ابن مسعود رضی اللہ عنہما کی شرح میں فرماتے ہیں: یہ ( پانچویں رکعت میں امام کی متابعت) صحابہ رضی اللہ عنہم کے ساتھ خاص تھا۔اس لیے کہ عصرِ نبوت میں احکام میں تغیر و تبدیلی ممکن تھا۔ اگر آج ایسی صورت پیدا ہو جائے، تو مقتدیوں کو ’’سبحان اﷲ‘‘ کہنا چاہیے۔ اگر امام بیٹھ جائے، تو بہتر۔ ورنہ انھیں بیٹھے انتظار کرنا چاہیے۔ یہاں تک کہ اس کے تشہد کے ساتھ تشہد پڑھیں اور اس کے سلام کے ساتھ سلام پھیردیں۔[1] اور علماء میں سے امام مالک، شافعی، احمد، اسحاق بن راہویہ رحمہما اللہ وغیرہ اس طرف گئے ہیں۔ اگر کوئی ظہر کی پانچ رکعات پڑھ لے، تو اس کی نماز درست ہے، لیکن سجدۂ سہو کرے گا۔ اگرچہ وہ چوتھی رکعت میں نہ بیٹھا ہو۔ ابن مسعو د رضی اللہ عنہ کی حدیث((قَالُوا صَلَّیتَ خَمسًا۔ فَسَجَدَ سَجدَتَینِ بَعدَ مَا سَلَّمَ)) [2] سے ان کا استدلال ہے۔ لیکن حنفیہ کا کہنا ہے، کہ چوتھی رکعت میں عدمِ قعدہ کی صورت میں سجدوں سے قبل لوٹ کر
Flag Counter