Maktaba Wahhabi

307 - 829
کی صراحت موجود ہے۔ نماز میں جوتے اتارنے کا حکم کہاں آیا ہے؟ سوال: نماز میں جوتے اتارنے کا خصوصی حکم کہاں آیا ہے، یا ہم نے لازم کیوں جان لیا ہے؟ جواب: نماز کی حالت میں جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتے میں نجاست لگی تھی تو جوتا اتارنے کا حکم دیا گیا، جس طرح کہ حدیث میں اس کی صراحت موجود ہے۔ عام حالات میں جوتا پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے، لیکن بغیر جوتے کے نماز پڑھنا افضل معلوم ہوتا ہے، کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا عام طریقہ یہی تھا کہ سجدے میں دونوں پاؤں کی انگلیاں قبلہ رُخ ہوتیں۔ ظاہر ہے کہ جوتوں میں یہ کیفیت مشکل ہے۔ حالت ِ نماز میں سلام کا جواب دینا بحالت نماز سلام کا جواب : سوال: مسجد میں امام جماعت کروا رہا ہے باہر سے آنے والے آدمی کو کیا کرنا چاہیے بعض لوگ آتے ہی السلام علیکم کہتے ہیں جب کہ سب لوگ نماز کی حالت میں ہوتے ہیں آیا ان کو زبان سے یا ہاتھ کے اشارے سے سلام کا جواب دینا چاہیے ؟وضاحت فرمائیں۔ جواب: نماز کی حالت میں اگر کسی کو سلام کہا جائے، تو جواب صرف اشارہ سے دینا چاہیے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! ’’مرعاۃ المفاتیح‘‘ سوال: جماعت کھڑی ہے۔ پیچھے آنے والا’’السَّلَامُ عَلَیکُم‘‘ پکارتا ہے۔ سوائے نمازیوں کے کوئی جواب دینے والا موجود نہیں ہے کیا اس طرح ’’السلام علیکم‘‘ کہنا درست ہے؟ جواب: حالت نماز میں اگر کسی نمازی کو سلام کہا جائے، تو اس کا جواب اشارہ سے دینا چاہیے۔ اس بارے میں متعدد احادیث وارد ہیں۔ امام نسائی رحمہ اللہ نے اس پر مستقل تبویب قائم کی ہے: (( بَابُ رَدِّ السَّلَامِ بِالإِشَارَۃ فِی الصَّلَاۃِ)) پھر اس کے تحت حضرت عمار بن یاسر سے مروی روایت بیان کی ہے۔ ((أنَّہٗ سَلَّمَ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فِی الصَّلوٰۃِ وَ ھُوَیُصَلِّی۔ فَرَدَّ عَلَیہِ)) [1]
Flag Counter