Maktaba Wahhabi

647 - 829
جماعت کے ساتھ ادا کی۔ امام کے سلام پھیرنے کے بعد وہ کھڑا ہو گیا۔ کیاوہ قیام میںثناء ، سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھے گا یا صرف فاتحہ۔ یا د رہے کہ یہ شخص جماعت کی پہلی رکعت میں حاضر نہیں تھا؟ جواب: بعد میں جماعت کے ساتھ ملنے والے کی پہلی رکعت ہوتی ہے۔ راجح مسلک یہی ہے۔ لہٰذا انفرادی یعنی بعد میں ادا کی جانے والی نماز میں ثنا ء نہ پڑھے۔ البتہ ’’سورۃ فاتحہ‘‘ کا پڑھنا ضروری ہے۔ کیونکہ اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور ساتھ دوسری کوئی سورت ملائے یا نہ ملائے دونوں طرح جائز ہے۔ سلام پھیرنے کے بعد مسبوق اپنی بقیہ رکعات میں کیا کیا پڑھے؟ سوال: جماعت کی دوسری، تیسری یا چوتھی رکعت میں ملنے کی صورت میں تکبیر اولیٰ فوت ہوجاتی ہے تو ہماری پہلی رکعت کونسی ہوگی؟ نیزجو بعد میں پڑھیں گے ان میں کیا کیا پڑھنا پڑے گا؟ جواب: جماعت میں بعد میں ملنے والے کی وہی رکعت پہلی ہوگی ، جہاں سے اس نے نماز شروع کی۔ حدیث میں ہے: ((فَمَا أَدرَکتُم فَصَلُّوا وَمَا فَاتَکُم فَأَتِمُّوا)) [1]یعنی ’’جماعت کا جو حصہ تمہیں مل جائے وہ پڑھ لو اور جو رہ جائے اسے پورا کرلو۔‘‘ اس حدیث میں فوت شدہ کی بابت ’’اتمام‘‘ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے، جس کے معنیٰ اخیر سے پورا کرنے کے ہیں اور اخیر سے پورا کرنا اسی صورت میں ہو سکتا ہے، کہ جو امام کی فراغت کے بعد پڑھے وہ اس کی اخیرہو۔ دو آدمیوں کی باجماعت نماز کے تشہد میں تیسرے آدمی کے شامل ہونے کا طریقہ: سوال: دو آدمی باجماعت نماز پڑھ رہے ہیں اور تشہد میں بیٹھے ہیں کہ ان کے ساتھ تیسرا آدمی جماعت میں شامل ہونا چاہے تو وہ کس طرح شامل ہو ؟کیا تشہد میں بیٹھے ہوؤں میں سے کسی کو اٹھائے؟ جواب: تیسرا آدمی بحالتِ تشہد امام کے بائیں طرف آکر بیٹھ جائے کسی کو اٹھائے مت۔ دو افراد کی جماعت میں تیسرے آدمی کا شامل ہونا: سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ دو آدمیوں نے مل کر نماز شروع کی، اب تیسرا شخص جماعت میں داخل ہوا تو امام کو حرکت کرکے آگے جانا چاہیے یا مقتدی کو پیچھے ہونا چاہیے۔ جب کہ امام کے لیے آگے اور مقتدی کے لیے پیچھے جگہ ہے ۔اگر تیسرا آدمی آخری قعدہ میں ملے تو پھر کیا کرے؟
Flag Counter