Maktaba Wahhabi

635 - 829
متعلق احادیث اور قرآن پاک کا حوالہ دے کر مشکور فرمائیں۔ جواب: فرض نماز کے بعد کسی سبب کی بناء پر یا کسی بھی دوسرے موقعے پر کبھی اجتماعی دعا کرلی جائے، تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ ’’صحیح بخاری وغیرہ میں دیہاتی کا قصہ مشہور ومعروف ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ اٹھا کر دعا مانگی اور لوگوں نے بھی آپ کے ساتھ ہاتھ اٹھائے، تو اللہ تعالیٰ نے بارش برسا دی۔ اور اگر کوئی فرضوں کے بعد ویسے ہی انفرادی دعا کرنا چاہے تو اس کا بھی جواز ہے۔ مجمع الزوائد (۱۰؍۱۷۲)کی ایک روایت میں ہے: ’’عبداللہ بن زبیر نے ایک شخص کو سلام پھیرنے سے پہلے ہاتھ اٹھائے دیکھ کر فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فراغت کے بعد ہاتھ اٹھایا کرتے تھے۔‘‘ مؤلف نے کہا ہے کہ اس کے راوی ثقہ ہیں۔ عمومی حالات میں قریباً تیس (۳۰)روایات سے ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا ثابت ہے۔ ملاحظہ ہو، حافظ منذری کی ’’جزء‘‘ اور ’’فض الوعاء‘‘ للسیوطی اور ’’فتح الباری‘‘وغیرہ۔ اس بارے میں صاحب تحفۃ الاحوذی اور شیخ محمد بن عبدالرحمن یمانی اپنی کتاب ’سنیۃ رفع الیدین‘ میں فرماتے ہیں: اگر کوئی انفرادی طور پر نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگ لے تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔‘‘ عام حالات میں دعا کرنے کے لیے کونسا طریقہ سنت سے ثابت ہے؟ سوال: بعض لوگ بازو سامنے کی طرف لمبے کرکے دعا کرتے ہیں اور اکثر سینے کے قریب ہاتھ پھیلاتے ہیں۔عام حالات میں دعا کرنے کے لیے کونسا طریقہ سنت سے ثابت ہے؟ جواب: اس سلسلہ میں مرفوع کوئی روایت ثابت نہیں۔ البتہ ابن عمر رضی اللہ عنہما وغیرہ کے آثار سے معلوم ہوتا ہے، کہ دعا کے عام حالات میں ہاتھ سینہ کے برابر ہونے چاہئیں۔ البتہ مبالغہ کی صورت میں اس سے اُوپر بھی ہو سکتے ہیں، جس طرح کہ نماز استسقاء میں اُلٹے ہاتھ پھیلانے میں انتہائی مبالغہ کرنا، آپ کا معمول تھا۔ ’’حصن حصین‘‘ میں ہے:((وَرَفَعَھُمَا حَذوَ مَنکِبَیہِ)) [1] سیدناابن عمر رضی اللہ عنہما سے بسند صحیح ’’الأدب المفرد‘‘ میں یہ بھی ثابت ہے، کہ انھوں نے دعا میں اپنے دونوں ہاتھ اس کیفیت سے اٹھائے، کہ ہاتھوں کا نیچے والا حصہ دونوں کندھوں کے برابر تھا اور اندرونی حصہ چہرے کے قریب۔تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! فتح الباری(۱۱؍۱۴۲۔۱۴۳) نماز یا عام مجالس کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا کیسا ہے ؟ سوال: نماز یا عام جلسوں وغیرہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا کیسا ہے ؟ جب کہ کچھ ساتھی کہتے ہیں کہ
Flag Counter