Maktaba Wahhabi

218 - 829
جواب: اذان کے بعد کسی اضافے کی ضرورت نہیں، کیونکہ یہ طریق کار سلف صالحین سے ثابت نہیں۔ اگرچہ قرآن مجید کی تلاوت بلا تخصیص ہر وقت مطلوب ہے۔ کیا بغیر وضو اذان دینا جائز ہے ؟ سوال: بغیر وضو اذان دینا جائز ہے یا نہیں؟ جواب: اذان بلا وضو دی جا سکتی ہے۔ حدیث میں ہے: (( کَانَ یَذکُرُ اللّٰہ عَلٰی کُلِّ احیَانِہٖ))[1] کیا مخنث اذان کہہ سکتا ہے ؟ سوال: ہمارے گاؤں میں مردانہ صفات سے محروم ایک مخلص مسلمان جن کی عمر ۵۰ سال سے زائد ہے۔ صوم و صلوٰۃ کے پابند ہیں اور حج کی سعادت بھی حاصل کر آئے ہیں۔ پہلے وہ گاہے بگاہے اذان دیتے تھے چند ماہ قبل ان کو مقامی مولوی صاحب نے فطری محرومی کے باعث اذان دینے سے منع کر دیا ہے۔ موصوف کا موقف ہے کہ روضہ اطہر میں مخنث ہی جھاڑو دیتے ہیں تو میں اذان کیوں نہیں دے سکتا اس نے مجھ سے مسئلہ دریافت کیا لیکن میں نے لاعلمی کا اظہار کیا اور آپ سے رجوع کر رہا ہوں کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں کہ وہ اذان دے سکتا ہے یا نہیں۔ جواب: مخنث اذان کہہ سکتا ہے، بشرطیکہ اس کی علامات زیادہ طرح مَردوں کے مشابہ ہوں۔ اس کے باوجود اَولیٰ یہ ہے کہ غیر مخنث اذان دے۔ حدیث میں ہے: ((دَع مَا یُرِیبُکَ اِلٰی مَا لَا یُرِیبُکَ)) [2] نومولود کے کان میں اذان اور اقامت کہنا : سوال: نومولود بچے کے کان میں اذان اور اقامت کہنے والی حدیث کہاں ہے اور کیا وہ حدیث صحیح ہے؟ اگر وہ حدیث صحیح نہیں ہے تو پھر جو عام طور پر کہا جاتا ہے کہ نومولود بچے کے کان میں اذان و اقامت کہنے سے بچہ مسلمان ہوجاتا ہے تو پھر نومولود بچے کو مسلمان کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ مفصل دلائل پیش
Flag Counter