Maktaba Wahhabi

191 - 829
جواب: جواباً عرض ہے۔ مسجد کی نئی مشروع میں ترمیم کا کوئی حرج نہیں۔ نیچے دکانیں برائے مصارف مسجد اور بالائی منزل میں مسجد منتقل کی جا سکتی ہے۔((کَشفُ الصّناع عن متن الاقناع)) میں ہے کہ امام احمد رحمہ اللہ نے تبدیل وقف پر اس بات سے استدلال کیا ہے، کہ عبد اﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے جامع مسجد کھجوروں کے تاجروں سے بدل دی۔ یعنی بدل کر کوفہ میں دوسری جگہ لے گئے اور حضرت عمررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ راستہ تنگ ہو گیا تو انھوں نے مسجد کا کچھ حصہ راستہ میں ڈال دیا۔ ملاحظہ ہو! فتاویٰ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ ۔ اسی طرح رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بیت اﷲ کے خزانہ کو فی سبیل اﷲ تقسیم کرنے کا ارادہ فرمایا تھا۔ پھر بعض وجوہات کی بناء پر اس میں تصرف کو ترک کردیا گیا بحوالہ ((مُنتَقَی الاَخبَار بَابُ مَا یَضَعُ بِفَاضِلِ مَالِ الکَعبَۃَ )) موجودہ صور ت کا تصرف تو اس سے کم تر ہے۔ لہٰذا یہ بطریقِ اولیٰ جائز ہے۔ مسجد کے تہہ خانہ پر مالِ زکوٰۃ کا استعمال : سوال: مسجد کے نیچے تہہ خانہ بنا کر طلبا کو قرآن و حدیث کی تعلیم دی جائے اور وہ مسجد کا حصہ نہ ہو تو کیا اس کی تعمیر پر زکوٰۃ کی رقم لگائی جاسکتی ہے ؟ جواب: اگر مسجد کے نچلے حصہ کومکمل طور پر راستہ جدا کرکے مسجد کے حکم سے علیحدہ کردیا جائے تو ایسی صورت میں اس پر مالِ زکوٰۃ صرف ہوسکتا ہے۔ مسجد کے پرانے صحن میں بیت الخلاء کا گٹر بنانے کا حکم: سوال: ہمارے گاؤں کی جامع مسجد اہلِ حدیث کا بڑا ہال شہید کیے بغیر اس کے شمال میں مزید جگہ حاصل کرکے بڑی اور نئی مسجد تعمیر کی گئی جب کہ پرانی مسجد کا ہال بھی باقی ہے جو مسجد کے تعلیمی تبلیغی مقاصد وغیرہ کے لیے بدستور استعمال ہورہا ہے اس پرانے ہال کے مشرق میں پرانا صحن ہے جس میں بھی سردیوں کے دنوں اور گرمیوں کی راتوں میں نماز ادا ہوتی رہتی ہے۔ اس صحن کے جنوب میں امام مسجد کا مکان ہے۔کیا اس مکان میں بیت الخلا بناء کر اس کا گٹر پرانے صحن مسجد میں بنایا جا سکتا ہے ؟ یعنی صحن کے ساتھ امام مسجد کے مکان کی دیوار ہے اور دیوار سے مکان کی جانب بیت الخلا اور دیوار کے دوسری جانب مسجد کے پرانے صحن میں اسی بیت الخلا کا گٹر ہو۔واضح رہے کہ اس مسئلہ پر ارکان جماعت میں سخت نزاع پایا جاتا ہے۔واضح اور شافی جواب مرحمت فرمائیں۔ جزاکم اللّٰہ خیراً۔ نوٹ: گٹر بنانے کی کئی متبادل جگہیں موجود ہیں جہاں بآسانی یہ ضرورت پوری کی جا سکتی ہے۔
Flag Counter