Maktaba Wahhabi

426 - 829
مقتدی آمین کب کہے؟ سوال: جو آدمی امام کے پیچھے سورۃ فاتحہ پڑھتا ہے وہ آمین کب کہے گا؟ اپنی سورت فاتحہ کے آخر میں یا پھر جب امام اپنی سورۃ فاتحہ ختم کرے گا تب یا پھر دونوں بار؟ جواب:مقتدی دو بار آمین کہے۔ اوّلاً امام کے ساتھ آمین کہے، تاکہ حدیث ((اذَا اَمَّنَ الاِمَامُ فَاَمِّنُوا)) [1] یعنی ’’جب امام آمین کہے۔ پس تم بھی آمین کہو۔‘‘ پر عمل ہو سکے۔ ثانیاً دیگر احادیث جن میں دعا کے اخیر میں (آمین) کی ترغیب وارد ہے، ان کی بناء پر سورہ فاتحہ بھی چونکہ دعا ہے، اس لیے اس کے اختتام پر بھی (آمین) کہی جائے۔ (مشکوٰۃ ،باب القراء ۃ فی الصلٰوۃ) آمین کہنے اور سلام پھیرنے میں امام کی اقتدا: سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ امام آمین کہے تو تم آمین کہو۔ کیا امام کے آمین مکمل کرنے کے بعد مقتدی آمین کہیں اور اسی طرح جب امام کے منہ سے ’’السلام علیکم ورحمۃ اﷲ‘‘ مکمل ادا ہو جائے اس وقت اپنا سلام پھیریں؟ جواب: امام کی (آمین) کے ساتھ ہی مقتدی کی( آمین) کا آغازہونا چاہیے، تاکہ موافقت ہوسکے۔[2] اسی طرح سلام جب امام پھیرلے تو پھر مقتدی کو پھیرنا چاہیے۔ حدیث میں ہے: ((تَحلِیلُھَا التَّسلِیمُ )) [3] آمین اور رفع الیدین نہ کرنے والے کی نماز کا حکم: سوال: کیا آمین نہ کہنے کی وجہ سے اور رفع الیدین نہ کرنے کی وجہ سے نماز نہیں ہوتی؟ جواب: آمین اور رفع یدین نہ کرنے سے نماز میں نقص پیدا ہو جاتا ہے اور سنت سے استخفاف(ہلکا سمجھنے) کی صورت میں ممکن ہے نماز ہی نہ ہو۔ دو مرتبہ آمین کہنا: سوال: جَہری نمازوں میں فاتحہ خلف الامام پڑھنے کے بعد ’’امین‘‘ اپنی کہہ چکنے کے بعد کیا پھر دوبارہ جہرًا
Flag Counter